قانون اساسی
عثمانی سلطنت کا پہلا آئین قانونِ اساسی (ترکی: Kanûn-ı Esâsî) کہلاتا ہے۔ یہ آئین سلطان عبدالحمید ثانی (1876ء-1909ء) کے عہد میں نوجوانان عثمانی کے اراکین، خصوصاً احمد شفیق مدحت پاشا، نامق کمال اور ضیا بیگ نے تحریر کیا۔ یہ آئین صرف دو سال، 1876ء سے 1878ء تک، قابل عمل رہا اور عبد الحمید ثانی نے اسے کالعدم کر دیا۔