نیوٹن کا قانون عالمی ثقالت
(قانون کائناتی تجاذب سے رجوع مکرر)
نیوٹن کا قانون عالمی ثقالت (Newton's law of universal gravitation) ایک طبیعی قانون ہے جو کمیتی اجسام کے درمیان کششِ ثقل کی وضاحت کرتا ہے۔
یہ قانون نیوٹن نے سال 1687ء کو پیش کیا۔ اِس قانون کے مطابق:
"کائنات میں ہر نقطۂ کمیت دوسرے نقطۂ کمیت کو ایک قوت سے کھینچتا ہے، یہ قوت دونوں اجسام کے درمیان سیدھے خط میں عمل کرتی ہے اور دونوں کمیتوں کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور ان کے مراکز کے درمیانی فاصلے کے مربع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے۔"
حسابی طور پر اِسے یوں لکھا جاتا ہے:
جہاں:
- F دونوں نقاطی کمیتوں کے درمیان کششِ ثقل کی مقدار ہے،
- G ثقلی دائم ہے،
- m1 پہلے کمیتی نقطہ کی کمیت،
- m2 دوسرے کمیتی نقطہ کی کمیت،
- r دونوں کمیتی نقاط کا درمیانی فاصلہ۔