قرآن میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم چار مرتبہ اور اسم احمد ایک مرتبہ آیا ہے۔

آیات

ترمیم

سورہ آل عمران، آیت 144

ترمیم
  •   وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىَ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللّهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللّهُ الشَّاكِرِينَ    

اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ایک پیغمبر ہی تو ہیں۔ اِن سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہو گذرے ہیں، بھلا اگر یہ فوت ہوجائیں یا فوت کیے جائیں تو تم اُلٹے پاؤں پِھر جاؤ گے؟ اور جو اُلٹے پاؤں پِھر جائے گا تو اللہ کا کچھ نقصان نہیں کرسکے گا اور اللہ شکر گزاروں کو بڑا ثواب دے گا۔

سورہ الاحزاب، آیت 40

ترمیم
  •   مَّا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا    

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) تمھارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں لیکن اللہ کے پیغمبر اور نبیوں کی مہر یعنی سلسلۂ نبوت کو ختم کردینے والے ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

سورہ محمد، آیت 2

ترمیم
  •   وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ    

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو کتاب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نازل ہوئی، اُسے مانتے رہے اور وہ اُن کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے جس نے اُن کے گناہ دور کردیے اور اُن کی حالت سنوار دِی۔

سورہ الفتح، آیت 29

ترمیم
  •   مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاء عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا    

محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ اِن کے ساتھ ہیں، وہ کافروں کے مقابلے میں تو سخت ہیں اور آپس میں رحم دِل۔ اے دیکھنے والے تو اِن کو دیکھتا ہے کہ اللہ کے آگے جھکے ہوئے سربسجود ہیں اور اللہ کا فضل اور اُس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ کثرتِ سجود کے اَثر سے اُن کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔اِن کے یہی اوصاف تورات میں ہیں اور یہی اوصاف انجیل میں۔ وہ گویا ایک کھیتی ہیں جس نے پہلے زمین سے اپنی سوئی نکالی، پھر اِس کو مضبوط کیا، پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی ار لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ اِن میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، اُن سے اللہ نے گناہوں کی بخشش اور اَجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔

اسم احمد

ترمیم

سورہ الصف، آیت 6

ترمیم
  •   وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُبِينٌ    

اور وہ وقت بھی یاد کرو جب مریم کے بیٹے عیسیٰ نے کہا کہ: اے بنی اسرائیل میں تمھارے پاس اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں، جو کتاب مجھ سے پہلے آ چکی ہے یعنی تورات، اُس کی تصدیق کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ہوگا، اُن کی بشارت سناتا ہوں۔ پھر جب وہ اِن لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ یہ تو سراسر جادو ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم