قراری التہاب جگر مزمن
قراری التہاب جگر مزمن (chronic persistent hepatitis) ایک نسبتاً خفیف مگر مزمن یعنی پرانی التہاب جگر کی کیفیت ہوتی ہے جس میں عام طور پر جگر پر سوجن اور خراش و سوزش کی سی کیفیات کا غلبہ ہوتا ہے۔ اکثر اوقات تو اس کی موجودگی بے علامت ہوتی ہے یعنی مریض کو روزمرہ زندگی میں اس کی وجہ سے کسی بیماری یا تکلیف کا احساس نہیں ہوتا بلکہ جب کوئی طبی اختبار کیا جائے تو اس وقت جسم کے کیمیائی تجزیات کے بعد ہی اس کی موجودگی اشارے (signs) ملتے ہیں۔