الہتاب جگر / ہیپاٹائٹس یا hepatitis کا لفظ طب میں ایک ایسی کیفیت کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس میں کسی وائرس یا کسی زہراب (toxin) کی وجہ سے جگر کے عضو میں التہاب (inflammation) پیدا ہو گئی ہو۔

التہاب جگر
تخصصGastroenterology, طب جگر, infectious diseases, internal medicine, family medicine تعديل على ويكي بيانات

وجودٍ انسانی میں جگر بہت اہم عضو ہے۔ یہ جسم میں خون پیدا کرنے کا ذمہ دا رہے جس سے تمام جسم کی پرورش ہوتی ہے۔ جگر کی سوزش کو ہیپاٹائٹس کہا جاتا ہے۔جو عام طور پر وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

اقسام ترمیم

ہیپاٹائٹس کی پانچ اقسام ہیں۔

(١) ہیپاٹائٹس اے

(٢) ہیپاٹائٹس بی

(٣) ہیپاٹائٹس سی

(٤) ہیپاٹائٹس ڈی

(٥) ہیپاٹائٹس ای

ہیپاٹائٹس اے اور ای گندے پانی اور خراب کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ جبکہ بی,سی اور ڈی استعمال شدہ سرنج مرد و عورت کے جسم سے نکلنے والی مخصوص رطوبتوں اور غیر معیاری انتقالٍ خون کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔

احتیاطی تدابیر ترمیم

ہیپاٹائٹس اے اور ای سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

  • صاف پانی کا استعمال کریں۔
  • ہر کھانے سے پہلے اور بیت الخلاء کے استعمال کے بعد صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں۔
  • پھل اور سبزیاں ہمیشہ تازہ کھائیں اور استعمال سے پہلے صاف پانی سے دھو لیں۔

ہیپاٹائٹس بی, سی اور ڈی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

  • ہیپاٹائٹس کے ٹیکوں کا کورس کروایا جائے
  • استعمال شدہ سرنج ہر گز دوبارہ استعمال نہ کی جائے
  • شیؤ کے لیے ہمیشہ نیا بلیڈ استعمال کیا جائے اور حجام سے کروانے کی صورت میں بھی اس بات کو یقینی بنایاجائے۔
  • دانتوں کا علاج کسی مستند معالج سے کرایا جائے اور اوزاروں کی صفائی کو یقینی بنایاجائے۔
  • اگر کبھی خون کی ضرورت محسوس ہو تو صرف تصدیق شدہ بلڈ بینک سے حاصل کریں۔
  • گودنے (Tattoos) کے نشان بنوانے سے گریز کریں۔

بیرونی روابط ترمیم

  • کرلی (ڈی موز پر مبنی) پر Hepatitis C
  • Guidelines for the screening, care and treatment of persons with hepatitis C infection (PDF)۔ World Health Organization۔ April 2014۔ ISBN 978 92 4 154875 5 
  • Infectious Disease Society of America۔ "Recommendations for Testing, Managing, and Treating Hepatitis C"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2015