قلعہ سندھو درگ ((مراٹھی: सिंधुदुर्ग किल्ला)‏) ایک تاریخی قلعہ جو مغربی ہندوستان کے صوبہ مہاراشٹر کے ساحل سے کچھ دور بحیرہ عرب کے ایک ٹاپو پر واقع ہے۔ یہ قلعہ مہاراشٹر کے خطہ کوکن کے ضلع سندھودرگ کے قصبہ مالون کے ساحل پر جنوبی ممبئی سے چار سر پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔[1] قلعہ کی حیثیت اب ایک محفوظ یادگار کی ہے۔[2]

قلعہ سندھودرگ
सिंधुदुर्ग किल्ला
حصہ مہاراشٹر
ضلع سندھودرگ، مہاراشٹر
ساحل سے سندھودرگ کا منظر
قلعہ سندھودرگ is located in مہاراشٹر
قلعہ سندھودرگ
قلعہ سندھودرگ
متناسقات16°02′38″N 73°27′41″E / 16.043769°N 73.461416°E / 16.043769; 73.461416
قسمٹاپو
مقام کی معلومات
عوام کے
لیے داخلہ
ہاں
ویب سائٹhttp://www.sindhudurg.nic.in/
مقام کی تاریخ
تعمیر1664ء (1664ء)
تعمیر بدستہروجی اندلکر (میر معمار)

تاریخ

ترمیم

اس قلعہ کو مرہٹہ سلطنت کے بانی چھترپتی شیواجی مہاراج نے تعمیر کروایا تھا۔[3] اس کا مقصد یہ تھا کہ غیر ملکی نو آباد کاروں (انگریز، ولندیزی، فرانسیسی اور پرتگیزی) کے بڑھتے ہوئے اثرات پر روک لگائی جائے نیز جنجیرہ کے شیدیوں کی سرکوبی ہو سکے۔ سنہ 1664ء میں ہروجی اندلکر کی نگرانی میں قلعہ کی تعمیر مکمل ہوئی۔ یہ قلعہ ایک چھوٹے سے جزیرے پر تعمیر کیا گیا تھا۔

تعمیراتی تفصیلات

ترمیم

سانچے میں ڈھالنے کے لیے چار ہزار پاؤنڈ سے زیادہ سیسہ استعمال کیا گیا ہے اور بنیاد کے پتھر انتہائی مضبوطی سے بٹھائے گئے ہیں۔ 25 نومبر 1664ء کو تعمیر شروع ہوئی اور تین برس بعد 1667ء میں مکمل ہوئی۔ اس سمندری قلعہ کا رقبہ اڑتالیس ایکڑ پر محیط ہے، تین کلومیٹر لمبی فصیل اور دیواریں تیس فٹ بلند اور بارہ فٹ چوڑی ہیں۔ ان بھاری بھرکم دیواروں کا مقصد یہ تھا کہ ان کے ذریعہ دشمنوں سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بحیرہ عرب کے مد و جزر اور موجوں کو تھام سکے۔ قلعہ کے صدر دروازہ کو اس طرح چھپایا گیا ہے کہ باہر سے کوئی اس کی نشان دہی نہیں کر سکتا۔

ایسے وقت میں جب کہ مذہبی کتابوں کی رو سے سمندر پر سفر ممنوع تھا، کسی سمندری جزیرہ پر قلعہ بنا لینا ایک انقلابی قدم تھا۔

مستقل باشندے

ترمیم

قلعہ کی ویرانی کے بعد سے یہاں رہنے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہوتی رہی۔ بیشتر باشندے روزگار کے مناسب مواقع نہ ہونے کی بنا پر یہاں سے ہجرت کرگئے تاہم اب بھی پندرہ خاندان اس قلعے میں مقیم ہیں۔ برسات کے موسم میں سیاحوں کے لیے قلعہ میں داخلہ ممنوع ہے کہ کیونکہ اس موسم میں بحیرہ عرب اپنے شباب پر ہوتا ہے۔

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sindhudurg Fort Location"۔ 2012-08-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-18
  2. "List of the protected monuments of Mumbai Circle district-wise" (PDF)۔ 2016-09-10 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-20
  3. Sen، Sailendra (2013)۔ A Textbook of Medieval Indian History۔ Primus Books۔ ص 207۔ ISBN:978-9-38060-734-4