قمر جلال آبادی

بھارتی ڈراما نگار

قمر جلال آبادی (9 مارچ 1917ء - 8 جنوری 2003ء) بیسویں صدی کے معروف ہندوستانی شاعر اور بالی وڈ کے مشہور غنائی شاعر اور نغمہ نگار تھے۔[1][2]

قمر جلال آبادی
مقامی ناماوم پرکاش بھنداری
پیدائش9 مارچ 1917ء
وفات8 جنوری 2003ء
پیشہغنائی شاعر، نغمہ نگار
زباناردو
شہریتبھارتی
تعلیممیٹرک
دوربیسویں صدی
اصنافنغمہ، شعر
ویب سائٹ
www.qamarjalalabadi.com

ابتدائی زندگی

ترمیم

قمر جلال آبادی امرتسر کے قریب واقع ایک قصبہ جلال آباد میں [3] 9 مارچ سنہ 1917ء کو پیدا ہوئے،[1] ان کا پیدائشی نام اوم پرکاش بھنداری تھا۔ سات برس کی عمر ہی سے وہ اردو میں شاعری کرنے لگے۔[2] اس پر گھر سے تو ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی، البتہ ایک شاعر امر چند امر سے ان کی ملاقات ہوئی تو قمر جلال آبادی کی صلاحیت اور قابلیت دیکھ کر انھوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور خوب ترغیب دی۔[1] انھوں نے ہی اوم پرکاش کا قلمی نام "قمر" رکھا، بعد ازاں قمر نے اپنے وطن کی طرف نسبت کرتے ہوئے "جلال آبادی" کا اضافہ کیا جو اس دور کے شاعروں کا عمومی رجحان تھا۔ امرتسر سے میٹرک مکمل کرنے کے بعد انھوں نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور روزنامہ ملاپ، روزنامہ پرتاپ اور نرالا وغیرہ اخبارات میں طبع آزمائی کی۔[2]

پیشہ ورانہ زندگی

ترمیم

سنہ 1940ء کی دہائی کے آغاز میں فلمی صنعت میں پیشہ ورانہ زندگی کے ملنے کے وعدے پر قمر جلال آبادی پونہ پہنچے۔ سنہ 1942ء میں "پنچولی پکچرز پروڈکشن" کی فلم "زمیندار کے لیے نغمے لکھے، یہ ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کے تحریر کردہ نغمے بہت مقبول ہوئے، خصوصاً شمشاد بیگم کا گایا ہوا نغمہ "دنیا میں غریبوں کو آرام نہیں ملتا" بہت مشہور ہوا؛ اس نغمے کی ایک یا دو سطریں بہزاد لکھنوی نے لکھی تھیں۔[2]

بعد ازاں قمر جلال آبادی بمبئی منتقل ہو گئے اور وہاں تقریباً چار دہائیوں تک نغمہ نگار کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کے ترتیب شدہ نغموں کو متعدد معروف گلوکاروں نے گایا ہے جن میں نور جہاں، جی ایم درانی، زینت بیگم، منجو، امیربائی کرناٹکی، محمد رفیع، طلعت محمود، گیتا رائے، ثریا، مکیش، منا دے، آشا بھونسلے، کشور کمار اور لتا منگیشکر کے نام قابل ذکر ہیں۔

قمر جلال آبادی کے نغموں میں "سنتی نہیں دنیا فریاد کسی کی" (رینوکا، 1947ء) اور غزل "دل کس لیے روتا ہے پیار کی دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے" (جسے 1947ء کی فلم ملاقات میں نسیم بانو نے گایا تھا) بہت مشہور ہوئے۔ معروف رقاصہ ستارا دیوی نے چاند (1944ء) میں قمر جلال آبادی کے کچھ نغموں پر اپنا فن پیش کیا تھا۔ چاند قمر کی چند انتہائی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ قمر جلال آبادی کے بلاگ پر ان کا تعارف آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ qamarjalalabadi.com (Error: unknown archive URL)، شائع شدہ 10 مارچ 2017ء، اخذ کردہ بتاریخ 24 جون 2017ء
  2. ^ ا ب پ ت "جلال آبادی کا تعارف"۔ 08 اپریل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2017 
  3. قمر جلال آبادی کا مختصر تعارف آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ muvyz.com (Error: unknown archive URL)، اخذ کردہ بتاریخ 24 جون 2017ء

بیرونی روابط

ترمیم