قمر گل (انگریزی: Qamar Gula) (ولادت:) افغان گلوکارہ ہیں۔ انھیں (رخشانہ کے بعد) یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دوسری پشتو زبان کی گلوکارہ ہیں جنھوں نے ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان کے لیے نغمے پیش کیا ہے۔ قمر گل افغانستان کی موسیقی کی ایک تجربہ کار گلوکارہ ہیں جو تقریبا پانچ دہائیوں سے موسیقی کی دنیا میں ہیں۔[1] قمر گل اب کینیڈا کے انٹاریو میں رہتی ہیں۔

قمر گل
(پشتو میں: قمر ګله‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 21 جنوری 1952ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
افغانستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 دسمبر 2022ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹورانٹو   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت افغانستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پشتو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

قمر گل افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں پیدا ہوئیں تھیں۔[2] قمر گل نے سات سال کی عمر میں ہی گانا شروع کر دیا تھا اور سامعین کی بھر پور داد کے باعث انھیں اسے پیشہ ورانہ طور پر آگے بڑھنے کی ترغیب ملی۔ قمر گل کی پیشہ وارانہ زندگی عروج پر تب پہنچی جب انھوں نے محمد دین زاخیل سے شادی کی۔ محمد دین زاخیل نے قمر گل کے بہت سے گانے تیار کیے تھے۔ قمر گل افغانستان میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے کینیڈا چلی گئی۔ اب وہ صوبہ اونٹاریو میں رہتی ہیں اور وہ اپنے موسیقی کیریئر کو جاری رکھے ہوئیں ہیں۔

میراث

ترمیم

قمر گل کی موسیقی میں زاخیل کے ساتھ ساتھ دوسرے افغان نغمہ نگاروں کی کمپوزیشن بھی شامل ہے۔ قمر گل افغان میں خصوصا بڑی عمر کی لوگوں کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ افغان میڈیا نے قمر گل کی آواز کو اکثر "گولڈن وائس" کہا ہے۔ ان سالوں کے دوران، قمر گل نے مختلف افغان گلوکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جن میں 1970ء کی دہائی میں رخسانہ، 1980ء کی دہائی میں گل زمان اور 2010ء کی دہائی میں زرسانگہ، وحید قاسمی اور ہنگامہ شامل ہیں۔

ایوارڈ

ترمیم
  • گولڈن میڈل: ظہیر شاہ، داؤد خان، بابرک کرمل اور محمد نجیب اللہ۔ بادشاہ اور افغانستان کے صدور۔[2]
  • نائٹنگیل ٹائٹل: حامد کرزئی - صدر افغانستان[2]
  • بہترین گلوکارہ: اریانا ٹیلی ویژن[2]
  • بہترین گلوکارہ: کیلیفورنیا کی افغان کمیونٹی[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Fahim Tawana (17 October 2018)۔ "Afghan Singer Qamar Gula Arrested in Canada"۔ TOLO News۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2018 [مردہ ربط]
  2. ^ ا ب پ ت "BBC Pashto: Interview with Qamar Gula"
  3. "BBC Pashto: Interview with Qamar Gula"