قنطورس الف یا NGC 5128 مجمع النجوم قنطورس کی ایک ممتاز کہکشاں ہے۔ اس کو 1826ء میں اسکاٹ لینڈ کے فلکیات دان جیمز ڈنلوپ نے آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں واقع پرامٹا میں اپنے گھر سے دریافت کیا۔ ادب میں کہکشاں کے بنیادی خصائص کے بارے میں خاصی بحث موجود ہے جیسا کہ اس کی ہبل کی قسم ( عدسی کہکشاں یا دیوہیکل بیضوی کہکشاں) اور فاصلہ (1 تا 1.6 کروڑ نوری برس)۔[1][2][3][4][5] زمین سے قریب ترین ریڈیائی کہکشاؤں میں سے ایک کہکشاں NGC 5128 ہے، لہٰذا اس کا متحرک کہکشانی مرکزہ اچھی طرح سے پیشہ وار فلکیات دانوں کے زیر تحقیق رہا ہے۔[6] یہ کہکشاں آسمان کا پانچواں بڑا روشن جسم ہے،[6] یوں یہ شوقیہ فلکیات دانوں کے لیے مثالی ہدف بنتا ہے، [7] ہرچند کہ یہ کہکشاں شمالی عرض بلد اور جنوبی نصف کرہ ہی سے دیکھی جا سکتی ہے۔

کہکشاں کے مرکز میں ایک فوق ضخیم بلیک ہول موجود ہے جس کی کمیت 5 کروڑ 50 لاکھ سورجوں کی کمیت کے برابر ہے، [8] یہ اضافی دھاریں خارج کرتا ہے جو ایکس ریز اور ریڈیائی طول موج کی اشعاع کو نکالنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں۔ ریڈیائی دھاروں کا الگ سے ایک دہائی سے مشاہدہ کرتے ہوئے، ماہرین فلکیات نے اس بات کا تعین کر لیا کہ دھاروں کا اندرونی حصّہ روشنی کی رفتار کی آدھی رفتار سے حرکت کر رہا ہے۔ ایکس ریز مزید دور جا کر اس وقت بنتی ہیں جب دھار کا ٹکراؤ آس پاس کی گیس سے ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بلند توانائی والے زرّات پیدا ہوتے ہیں۔ قنطورس الف کی ریڈیائی دھاریں لگ بھگ دس لاکھ نوری برس پر محیط ہیں۔[9]

دوسرے پھٹتے ہوئے ستاروں والی کہکشاؤں کی طرح، یہ سمجھا جاتا ہے کہ ٹکراؤ ہی اصل میں ستاروں کی شدید تخلیق کے ذمہ دار ہیں۔ نمونے بتاتے ہیں کہ قنطورس الف ایک بڑی بیضوی کہکشاں ہے جو چھوٹی مرغولہ نما کہکشاں سے ٹکرا کر ضم ہو رہی ہے۔[10]

شکلیات 

ترمیم

قنطورس الف کو مخصوص شکلیات سے بیان کیا جا سکتا ہے۔ زمین سے دکھائی دیتے ہوئے کہکشاں ایک عدسی یا بیضوی کہکشاں لگتی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اس میں دھول سے منڈھا ہوا کوئی کوچہ ہو۔[11] اس کہکشاں کی اس خاص صفت کو 1847ء میں جان ہرشل نے شناخت کیا اور کہکشاں کو ہالٹن آرپ کے منفرد کہکشاؤں کے نقشے (شائع شدہ 1966ء) میں ایک ایسی کہکشاں کے طور پر پیش کیا گیا جو اب تک ایسی مضطرب کہکشاں کی سب سے بہترین مثال ہے جو دھول جذب کر رہی ہے۔[12] کہکشاں کی عجیب شکل کو عام طور پر دو چھوٹی کہکشاؤں کے انضمام کے نتیجے میں جانا جاتا ہے۔[13]

اس کہکشاں کا گومڑ زیادہ تر ارتقائی سرخ ستاروں پر مشتمل ہے۔ دھولی قرص میں بہرحال حالیہ ستاروں کے زچہ خانے کو دیکھا جا سکتا ہے؛ لگ بھگ اس قرص میں 100 ستارے بننے کی جگہوں کو شناخت کیا جا چکا ہے۔[14]

نوتارا 

ترمیم

ایکنوتارے کا سراغ قنطورس الف میں لگایا گیا۔[15] نوتارا جس کا نام SN 1986G ہے اس کو تاریک دھولی کوچہ میں آر ایونس نے1986ء میں دریافت کیا تھا۔[16] بعد میں اس کی شناخت نوتارے کی قسم Ia سے کی گئی۔[17] یہ اس وقت بنتا ہے جب سفید بونے کی کمیت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ اس کے مرکز میں کاربن میں عمل گداخت شروع ہوتاہے اور یہ بے قابو نیوکلیائی عمل کی سرحدوں کو چھونے لگتا ہے، یہ تب ہوتا ہے جب ایک سفید بونا ثنائی نظام نہیں دوسرے ستارے کی گیس کو چراتا ہے۔ SN 1986G کا استعمال یہ بتاتے کیا لیے کیا جاتا رہا ہے کہ نوتارے کی قسم Ia کے تمام طیف ایک جیسے نہیں ہوتے اور نوتارے کی قسم Ia اس طرح سے الگ ہو سکتی ہے جب اس کی روشنی وقت گزرنے کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔

فاصلہ 

ترمیم

NGC 5128 کا فاصلے کا اندازہ 1980ء سے 3 تا 5 ایم پی سی لگایا گیا ہے۔[18] مستند قیقاؤس جو NGC 5128 کی زبردست چھپی ہوئی دھول کے کوچے میں دریافت کیے گئے ہیں وہ اس فاصلے کو لگ بھگ 3 تا 3.5 ایم پی سی تک بتاتے ہیں، فاصلے کا انحصار قانون معدوم کی نوعیت اور دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔ میرا متغیر اور جماعت دوم کے قیقاؤس کو بھی NGC 5128 میں دریافت کیا گیا ہے، بعد الذکر کو مقامی جماعت سے دور شاذونادر ہی دریافت کیا گیا ہے۔[19] NGC 5128 کا فاصلہ کئی اشاریوں جیسا کہ میرا متغیر اور سیاروی سحابیہ سے قائم کیا گیا ہے جو فاصلہ کی قدر کو لگ بھگ 3.8 ایم پی سی کے قریب بتاتے ہیں۔

قریبی کہکشائیں اور کہکشانی جماعتوں سے متعلق معلومات 

ترمیم

قنطورس الف دو ذیلی گروہوں قنطورس الف/ M83 گروہ کے درمیان واقع ہے جو قریبی کہکشاؤں کی جماعت ہے۔[20] میسی 83 (جنوبی پھرکی کہکشاں) دوسری ذیلی جماعت کے قلب میں موجود ہے۔ یہ دونوں جماعتیں اکثر بطور واحد جماعت کے شناخت کی جاتی ہیں [21][22] جبکہ کبھی کبھار ان کو الگ بھی شناخت کیا جاتا ہے۔[23] بہرحال قنطورس الف اور M83 کہکشاں کے قریب کہکشائیں طبیعی طور پر ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی نسبت سے حرکت کرتی ہوئی نہیں لگتی ہیں۔[24] قنطورس الف/ M83 جماعت سنبلہ فوق جھرمٹ میں واقع ہے۔ 

رویت 

ترمیم
 
بیضوی کہکشاں قنطورس الف اور اس کا عجیب آفاقی جھرمٹ

قنطورس الف لگ بھگ 4° اومیگا قنطورس ( ایک آفاقی جھرمٹ جس کو چشم عریاں سے دیکھا جا سکتا ہے) کے شمال میں واقع ہے۔ کیونکہ کہکشاں کی سطح کی روشنی کافی زیادہ ہے اور اس نسبتاً بڑا زاویائی حجم ہے، لہٰذا یہ شوقیہ فلکیاتی مشاہد کے لیے مثالی ہدف ہے۔ روشن مرکزی گومڑ اور تاریک دھول کا کوچہ بڑی دوربینوں کی مدد سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں اور مزید ساختوں کو بڑی دوربین کی مدد سے دیکھا جا سکتا ہے۔ قنطورس الف چشم عریاں سے بہت ہی غیر معمولی اور اچھے حالات میں دیکھا جا سکتا ہے۔[25]

تصویر خانہ 

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم
  • میسی 87 - ایک دیوہیکل بیضوی کہکشاں جس میں بھی ریڈیائی زبردست  منبع موجود ہے 
  • NGC 1316 - ایک اسی طرح کی عدسی کہکشاں اس میں بھی ریڈیائی زبردست منبع موجود ہے

حوالہ جات

ترمیم
  1. J. L. Tonry; A. Dressler; J. P. Blakeslee; E. A. Ajhar et al. (2001). "The SBF Survey of Galaxy Distances. IV. SBF Magnitudes, Colors, and Distances". Astrophysical Journal 546 (2): 681–693. arXiv:astro-ph/0011223. Bibcode:2001ApJ...546..681T. doi:10.1086/318301.
  2. "Distance Results for NGC 5128". NASA/IPAC Extragalactic Database. Retrieved 2010-04-26.
  3. Ferrarese Laura; Mould Jeremy R.; Stetson Peter B.; Tonry John L. et al. (2007). "The Discovery of Cepheids and a Distance to NGC 5128". The Astrophysical Journal 654: 186. arXiv:astro-ph/0605707. Bibcode:2007ApJ...654..186F. doi:10.1086/506612.
  4. Majaess, D. (2010). "The Cepheids of Centaurus A (NGC 5128) and Implications for H0". Acta Astronomica 60: 121. arXiv:1006.2458. Bibcode:2010AcA....60..121 M
  5. Harris, Gretchen L. H.; Rejkuba, Marina; Harris, William E. (2010). "The Distance to NGC 5128 (Centaurus A)". Publications of the Astronomical Society of Australia 27 (4): 457–462. arXiv:0911.3180. Bibcode:2010PASA...27..457H. doi:10.1071/AS09061
  6. ^ ا ب F. P. Israel (1998). "Centaurus A – NGC 5128". Astronomy and Astrophysics Review 8 (4): 237–278. arXiv:astro-ph/9811051. Bibcode:1998A&ARv...8..237I. doi:10.1007/s001590050011
  7. D. J. Eicher (1988). The Universe from Your Backyard. Cambridge: Cambridge University Press. ISBN 0-521-36299-7.
  8. "Radio Telescopes Capture Best-Ever Snapshot of Black Hole Jets". NASA. Retrieved 2012-10-02.
  9. "Astronomy Picture of the Day – Centaurus Radio Jets Rising". NASA. 2011-04-13. Retrieved 2011-04-16.
  10. Quillen, A. C.; Brookes, M. H.; Keene, J.; Stern, D.; Lawrence, C. R.; Werner, M. W. (2006). "Spitzer Observations of the Dusty Warped Disk of Centaurus A". The Astrophysical Journal 645 (2): 1092. doi:10.1086/504418
  11. A. Sandage; J. Bedke (1994). Carnegie Atlas of Galaxies. Washington, D.C.: Carnegie Institution of Washington. ISBN 0-87279-667-1.
  12. H. Arp (1966). "Atlas of Peculiar Galaxies". Astrophysical Journal Supplement 14: 1–20. Bibcode:1966ApJS...14....1A. doi:10.1086/190147
  13. W. Baade; R. Minkowski (1954). "On the Identification of Radio Sources". Astrophysical Journal 119: 215–231. Bibcode:1954ApJ...119..215B. doi:10.1086/145813.
  14. P. W. Hodge; R. C. Kennicutt Jr. (1982). "An atlas of H II regions in 125 galaxies". Astrophysical Journal 88: 296–328. Bibcode:1983AJ.....88..296H. doi:10.1086/113318
  15. "NASA/IPAC Extragalactic Database". Results for extended name search on Centaurus A. Retrieved 2007-03-07.
  16. R. Evans; R. H. McNaught; C. Humphries (1986). "Supernova 1986G in NGC 5128". IAU Circular 4208: 1. Bibcode:1986IAUC.4208....1E
  17. M. M. Phillips; A. C. Phillips; S. R. Heathcote; V. M. Blanco et al. (1987). "The type 1a supernova 1986G in NGC 5128 – Optical photometry and spectra". Publications of the Astronomical Society of the Pacific 99: 592–605. Bibcode:1987PASP...99..592P. doi:10.1086/132020
  18. Rejkuba, M. (2004). "The distance to the giant elliptical galaxy NGC 5128". Astronomy and Astrophysics 413 (3): 903. arXiv:astro-ph/0310639. Bibcode:2004A&A...413..903R. doi:10.1051/0004-6361:20034031
  19. Majaess, D.; Turner, D.; Lane, D. (2009). "Type II Cepheids as Extragalactic Distance Candles". Acta Astronomica 59: 403. arXiv:0909.0181. Bibcode:2009AcA....59..403M
  20. I. D. Karachentsev; M. E. Sharina; A. E. Dolphin; E. K. Grebel et al. (2002). "New distances to galaxies in the Centaurus A group". Astronomy and Astrophysics 385 (1): 21–31. Bibcode:2002A&A...385...21K. doi:10.1051/0004-6361:20020042.
  21. R. B. Tully (1988). Nearby Galaxies Catalog. Cambridge: Cambridge University Press. ISBN 0-521-35299-1.
  22. P. Fouque; E. Gourgoulhon; P. Chamaraux; G. Paturel (1992). "Groups of galaxies within 80 Mpc. II – The catalogue of groups and group members". Astronomy and Astrophysics Supplement 93: 211–233. Bibcode:1992A&AS...93..211F
  23. A. Garcia (1993). "General study of group membership. II – Determination of nearby groups". Astronomy and Astrophysics Supplement 100: 47–90. Bibcode:1993A&AS..100...47G
  24. I. D. Karachentsev (2005). "The Local Group and Other Neighboring Galaxy Groups". Astronomical Journal 129 (1): 178–188. arXiv:astro-ph/0410065. Bibcode:2005AJ....129..178K. doi:10.1086/426368
  25. Aintno Catalog

بیرونی روابط 

ترمیم