قیات
مشہور مغل سردار قیان خان بن ایل خان کی اولاد قیات کہلاتی ہے قیات قبیلے میں سے 24 مشہور اور نامور بورجگین قبائل نے جنم لیا ہے۔ قیات قبیلہ مغلوں کا سب سے اہم طاقتور، مشہور اور جنگجو قبیلہ ہے اور اسی قبیلے کے ایک مغل سردار تموجن جس نے اس وقت کی معلوم دنیا کو فتح کر کے اس پر حکمرانی کی تھی جسے دُنیا چنگیز خان کے نام سے جانتی ہے اور قیات قبیلے میں سے جنم لینے والا دوسرا اہم مغل قبیلہ برلاس ہے جو مغل فاتح امیر تیمور کا قبیلہ ہے۔ قبیلہ برلاس قبیلہ قیات کی ذیلی شاخ ہے۔