چنگیز خان
چنگیز خان (انگریزی: Genghis Khan) (تلفظ: /ˈdʒɛŋɡɪs ˈkɑːn/، عام طور پر تلفظ /ˈɡɛŋɡɪs ˈkɑːn/;[4][5] منگولی: [tʃiŋɡɪs xa:ŋ] ( سنیے)) منگول سردار۔ دریائے آنان کے علاقے میں پیدا ہوا۔ اصلی نام تموجن تھا جس کا مطلب ہے "فولاد جیسا مضبوط"۔
| ||||
---|---|---|---|---|
(unsupported language میں: ᠴᠢᠩᠭᠢᠰ ᠬᠠᠭᠠᠨ)،(unsupported language میں: ᠴᠢᠩᠭᠢᠰ ᠬᠠᠭᠠᠨ)،(unsupported language میں: Чингис хаан) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائشی نام | (unsupported language میں: ᠲᠡᠮᠦᠵᠢᠨ)، (unsupported language میں: Тэмүжин) | |||
پیدائش | 31 مئی 1162ء ڈیلون بولڈوگ |
|||
وفات | 18 اگست 1227ء (65 سال)[1] ینچوان |
|||
وجہ وفات | گھوڑے سے گر کر | |||
شہریت | منگول سلطنت | |||
زوجہ | بورتے | |||
اولاد | جوجی خان ، چغتائی خان [2][3]، اوکتائی خان ، تولی خان | |||
والد | یسوخئی بہادر | |||
خاندان | بورجگین | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | عسکری قائد ، شاہی حکمران | |||
عسکری خدمات | ||||
لڑائیاں اور جنگیں | دریائے سندھ کی لڑائی | |||
دستخط | ||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیم1175ء میں، تیرہ برس کی عمر اس کے باپ نے اس کی شادی بورتے سے کر دی، چونکہ شروع ہی سے چنگیز خان نہایت شاہانہ مزاج کا آدمی تھا۔ اس لیے اپنی لیاقت کی بنا پر اسی سال تخت پر متمکن ہوا۔
چنگیز خان کا خطاب
ترمیمجب 1175ء کو جب وہ اپنے قبیلے کا سردار بنا تو دیگر قبائل سے اس کی چپقلش شروع ہو گئی۔ اس نے تمام قبائل اور حلقوں کو اپنے زیر اثر کرنے کی بھر پور کوشش کی کیونکہ اس وقت منگولیا پر کئی قبائل کی حکومت تھی۔ پھر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اس نے سب سرداروں کو اکٹھا کیا اور مل کر دیگر علاقوں کو فتح کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ اس مشورے کے بعد وہ بہت مقبول ہو گیا اور دیگر سب سرداروں نے اسے متفقہ طور پر اپنا سردار تسلیم کر لیا اور متفقہ طور پر دریائے آنان کے قریب ایک مجلس میں اسے چنگیز خان کا خطاب بھی دیا۔
منگول سلطنت
ترمیمچنگیز خان نے باقاعدہ طور پر منگول سلطنت کو ایک مضبوط سلطنت کے طور پر متعارف کروایا، منگول سلطنت کی فوج کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کو بھی مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا۔ اس نے فوج کی تنظیم کے جو اصول مقرر کیے وہ صدیوں تک فوجی ماہروں کے لیے مشعل راہ کا کام دیتے رہے۔ اس نے چین کو دو دفعہ تاراج کیا اور 18۔1214ء میں دو چینی ریاستوں ہیا اور کن پر قبضہ کر لیا۔
وفات
ترمیم1219ء میں اس کے چند سفیر، جو مختلف ممالک میں بھیجے گئے تھے، قتل ہو گئے۔ اس واقعے نے اس کو تسخیر عالم پر ابھارا اور وہ دنیا کو فتح کرنے کے ارادے سے نکل کھڑا ہوا۔ اسی سال اس نے شمالی چین اور افغان سرحد کے کئی علاقے فتح کیے۔ بخارا اور مرو کے علاقوں کو لوٹا اور ہرات پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد ترکی اور جنوب مشرقی یورپی ملکوں کا رخ کیا۔ اس کی فوجوں نے جنوبی روس اور شمالی ہند تک یلغار کی۔ 1227ء میں چین پر تیسرے حملے کے دوران میں اس کا انتقال ہو گیا۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ باب: Genghis Khan — Encyclopædia Britannica
- ↑ عنوان : Джагатай
- ↑ عنوان : Джагатай
- ↑ American Heritage Dictionary۔
- ↑ "Genghis Khan"۔ Webster's New World College Dictionary۔ Wiley Publishing۔ 2004۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جولائی 29, 2011
چنگیز خان پیدائش: 1162ء وفات: 18 اگست 1227ء
| ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل | خاماگ منگول 1189ء— موسم بہار 1206ء |
خاماگ منگول کا اختتام مغول سلطنت کا آغاز |
' اِبتدائے مغول سلطنت
|
خاقان مغول سلطنت موسم بہار 1206ء — 18 اگست 1227ء |
مابعد تولی خان
As regent |