لئیق احمد پاکستان کے نامورمحقق،مبصر، ٹی وی میزبان،براڈکاسٹراور ماہرِ تعلیم تھے۔

لئیق احمد

معلومات شخصیت
پیدائش 29 اکتوبر 2014ء (10 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام وفات اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ٹیلی ویژن میزبان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب
لئیق احمد
پیدائش29 اکتوبر 1933(1933-10-29)ء
لاہور، پاکستان
وفات27 جنوری 2014(2014-01-27)ء
اسلام آباد، پاکستان
قلمی ناملئیق احمد
پیشہ.براڈ کاسٹر، مبصر ،پروگرام کمپئیر محقق، معلم، ماہرِ تعلیم ، دانشور
زباناردو
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
تعلیمپوسٹ گریجویٹ ٹریننگ نیوکلئیر انجینئیرنگ

ایم ایس سی فزکس

ایم اے پبلک ایڈمنسٹریشن
مادر علمیکوئین میری یونیورسٹی ، لندن جامعہ پنجاب
موضوعماہرِ تعلیم

ابتدائی زندگی ترمیم

لئیق احمد خان 29 اکتوبر 1933ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام صدیق احمد خان اور والدہ امینہ بیگم تھیں۔[1]زندگی کے ابتدائی ایام لاہور میں ہی گذرے۔

سلسلہِ تعلیم ترمیم

سنٹرل ہائی اسکول ، لاہور سے میٹرک کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور سے شماریات کے مضمون کے ساتھ بی ایس سی کیا۔بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی سے فزکس اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کیں۔1968 میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے انھیں مزید اعلی تعلیم کے لیے انگلینڈ بھیجا۔وہاں لندن کی کوئین میری یونیورسٹی سے نیوکلئیر انجینئیرنگ کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ حاصل کی ۔

کیرئیر کا آغاز ترمیم

لئیق احمد نے تعلیی سلسلہ مکمل کرنے کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کی اور ریٹائرڈ ہونے تک شعبہِ تعلیم سے بطور ماہرِ تعلیم وابستہ رہے وہ 1994 میں ایجوکیشنل پلاننگ منیجمنٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے ۔ اس سے قبل وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسٹنٹ رجسٹرار اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔پروفیسر لئیق احمد نے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔[2]

اسی دوران 1958 میں وہ رشتہِ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ان کی اولاد میں پانچ بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

ٹیلی وژن پر کیرئیر کا آغاز ترمیم

ٹیلی وژن پر ان کے کیرئیر کا آغاز 1964 میں پروگرام " سائنس میگزین " سے ہوا۔ جس میں وہ دقیق سائنسی نظریات کو بھی بہت سادہ اور عام فہم الفاظ میں اپنے مخصوص دلچسپ اندازِ گفتگو کے ساتھ عوام الناس کے سامنے پیش کرتے ۔ سائنسی موضوع پی ٹی وی سے پر " کیوں اور کیسے" کے نام سے ان کا ایک اورپروگرام نشر ہوتا رہا۔انھوں نے ریڈیو پر بھی بہت سے سائنسی پروگرامز پیش کیے۔ایک اندازے کے مطابقانہوں نے سائنس سے متعلقہ موضوعات پر تقریباً 500 پروگرامز پیش کیے ۔ اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی پروگرامز بھی کیے جن میں ماحولیات ،گلوبل ایشوز ،حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز ، 1970 کے انتخابات کی پی ٹی وی لاہور سے 48 گھنٹے کی طویل براہ راست نشریات بھی شامل ہیں ۔ لئیق احمد خان ایک بہترین کمنٹیٹر بھی تھے۔1971 میں ذوالفقار علی بھٹو کی شملہ سمجھوتے کے بعد ائر پورٹ آمد پر پیش کی جانے والی نشریات میں لئیق احمد صاحب کی آواز پہلی بار بحیثیت کمنٹیٹر سنی گئی ۔ 1972 میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس کی نشریات میں بھی انھوں نے بحیثیت کمپئیر اپنے فرائض انجام دیے ۔ 1973 میں اپالو 17 کی لینڈنگ کے مناظر کی براہِ راست کووریج کو پی ٹی وی کراچی سے لئیق احمد کی آواز میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ 23 مارچ اور 14 اگست کی براہ راست نشریات میں بھی ہر سال لئیق احمد صاحب بحیثیت کمنٹیٹر شامل رہے۔[3]

ایوارڈز ترمیم

پی ٹی وی پر لئیق احمد صاحب کی دیرنہ خدمات کے باعث انھیں بہترین کمنٹیٹر کا ایوارڈ 1983 میں، بہترین کمپئیر کا ایوارڈ 1986 میں دیا گیا۔

حکومتِ پاکستان نے انھیں 1993 میں انھیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا ۔

1997 میں انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

2001 میں بھی انھیں تعلیمی شعبے میں خدمات کے باعث لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا گیا ۔

وفات ترمیم

لئیق احمد 27 جنوری 2014ء کو مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Moneeza Burney (10 مارچ، 2014)۔ "A tribute to Laeeq Ahmed"۔ DAWN.COM 
  2. "Third Death Anniversary of Prof. Laeeq Ahmed to be observed on Friday"۔ 26 جنوری، 2017۔ 16 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2019 
  3. "Parting note: Bidding farewell to a silent star"۔ The Express Tribune۔ 30 جنوری، 2014 

ٌٌٌ