لات (ضرب)
لات (انگریزی: Kick) ایک نشانہ جو تیز جسمانی جنبش ہے جس میں پاؤ کے نچلے حصے کو، خصوصًا گھٹنے، ایڑیوں یا ٹخنوں پر توجہ دی جاتی ہے۔ اس طرح کے حملے کو انسان اور پاؤں والے جانور اکثر استعمال کرتے ہیں، بہ طور خاص کھڑے ہو کر مقابلہ کرنے کی صورت میں۔ لاتوں کو کئی فنون سپاہ گری میں بروئے کار لایا جاتا ہے، جیسے کہ ساواتے، ٹیکوونڈو، ایم ایم اے، کراٹے، پنکراشن، کونگ فو، وووی نام، کک باکسنگ، موآئے تھائی، یائے یان، کاپوئرا، سیلات اور کالاری پایٹو۔ اگر کوئی لات کا مقصد کوئی نشانہ ہے، وہ مقصد براری ہے۔
لات کا استعمال کئی کھیلوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے، بالخصوص فٹ بال میں۔ اس میں سب سے زیادہ اور راجح استعمال ایسوسی ایشن فٹ بال ہے، جسے سوکر بھی کہا جاتا ہے۔
لات عام کہاوتوں میں
ترمیمبر صغیر میں ایک کہاوت مشہور ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے یعنی شریر النفس لوگ اس ارذل ہوتے ہیں کہ وہ کسی بات کو سمجھنے اور افہام و تفیم کے طور طریقے کو اپنانے تیار نہیں ہوتے۔ انھیں راہ راست پر لانے کے لیے یا تو کوئی شخص زور زبر دستی کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر کوئی قانونی فعالیت کا راستہ درکار ہوتا ہے، تاکہ یہ لوگ وہی کریں جو انھیں فی الحقیقت اور فی نفسہ کرنا چاہیے۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ""بی جے پی ممبر اسمبلی کی ایس پی کو دھمکی ، کہا : لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے""۔ نیوز 18۔ 11 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2019