لالا مصطفیٰ پاشا مسجد قبرص کے شہر فاماگوستا میں واقع ایک مسجد ہے جو ایک گرجے کی جگہ قائم کی گئی۔ یہ عمارت سینٹ نکولس گرجا کے طور پر 1298ء سے 1400ء کے درمیان تعمیر ہوئی۔ 1571ء میں فاماگوستا کی عثمانیوں کے ہاتھوں فتح کے بعد اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔

لالا مصطفٰی پاشا مسجد
 

منسوب بنام لالا مصطفی پاشا   ویکی ڈیٹا پر (P138) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک قبرص [1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ فاماگوستا [1]  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 35°07′30″N 33°56′34″E / 35.124889°N 33.942727°E / 35.124889; 33.942727   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
Map
لالا مصطفیٰ پاشا مسجد کا داخلی دروازہ

غالباً یہ دنیا کی واحد مسجد ہوگی جو گوتھک طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔

اس مسجد کے دو برج زلزلوں اور 1571ء کے عثمانی محاصرے کی بمباری کا نشانہ بنے اور آج تک دوبارہ تعمیر نہیں کیے گئے تاہم ان کی جگہ خالص عثمانی طرز کا ایک مینار قائم کیا گیا۔ عثمانیوں کی جانب سے قبرص کی فتح کے بعد اس گرجے کو سینٹ صوفیا مسجد کا نام دے دیا گیا۔

اسلام میں جانداروں کی تصویروں کی ممانعت کے باعث گرجے میں نصب تمام تصاویر اتار دی گئیں اور اسے بتوں سے بھی پاک کر دیا گیا۔

1954ء میں اس مسجد کا نام بدل کر عثمانی کمانڈر لالا مصطفی پاشا پر رکھ دیا گیا۔

  1. ^ ا ب archINFORM project ID: https://www.archinform.net/projekte/45090.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 31 جولا‎ئی 2018