لامخ (انگریزی: Lamech؛ /ˈlmɪk/؛[1] عبرانی: לֶמֶךְLemeḵ) کا ذکر کتاب پیدائش کے باب چہارم میں قابیل کے نسب نامہ میں آیا ہے۔ لامخ قابیل کی چھٹی نسل ہے۔[2] اس کے باپ کا نام متوساایل مذکور ہے۔ لامخ کو ”تلوار کے گیت“ کے لیے ذمہ دار سمجھا جاتاہے۔ مزید برآں لامخ بائبل میں پہلا متعدد شریک حیات رکھنے والا شخص ہے۔ جس کی دو بیویاں تھیں، ”عدہ“ اور ضلہ(سلاہ)۔

لامخ ابن متوساایل
لامخ اپنی دو بیویوں کے ساتھ
نام: لامخ
پیدائش: (؟) یوم العالم
وفات: (؟) یوم العالم
بیوی: عدہ اور ضلہ
اولاد: یوبل،یابل،توبل قابیل اور نعمہ
والدین: متوساایل(والد)
خاندان: محویاایل(دادا)
قابل احترام: مسیحیت، یہودیت اور اسلام

بائبل میں ذکر

ترمیم

بائبل میں مذکور لامخ کا نسب نامہ اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ لامخ متوساایل کا بیٹا اور قابیل کی آل میں سے ہے:

(19)اور لُمک(لامخ) دو عورتیں بیاہ لایا۔ ایک کا نام عدہ اور دُوسری کا نام ضِلّہ تھا۔
(20)اور عدہ کے یابل پَیدا ہُوا۔ وہ اُن کا باپ تھا جو خیموں میں رہتے اور جانور پالتے ہیں۔
(21)اور اُس کے بھائی کا نام یوبل تھا۔ وہ بِین اور بانسلی بجانے والوں کا باپ تھا۔
(22)اور ضِلّہ کے بھی تو بلقائِن(توبل قابیل) پَیدا ہُوا جو پیتل اور لوہے کے سب تیز ہتھیاروں کا بنانے والا تھا اور نعمہ(واہلہ) تو بلقائِن(توبل قابیل) کی بہن تھی۔
(23)اور لُمک(لامخ) نے بیویوں سے کہا کہ اَے عدہ اور ضِلّہ میری بات سُنو اَے لُمک(لامخ) کی بیویو میرے سخن پر کان لگاؤ۔ مَیں نے ایک مرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مار ڈالا اور لُمک(لامخ) جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔
(24)اگر قائِن(قابیل) کا بدلہ سات گُنا بسا لِیا جائے گا تو لُمک(لامخ) کا ستّر اور سات گُنا۔
پیدائش 24-4:19

مندرجہ بالا ناموں کے صحیح ترجمہ کی مختلف تجاویز موجود ہیں جن میں سے مستند مندرجہ ذیل ہیں:

نام عبرانی ممکن ترجمہ
لمک(لامخ) לָמֶךְ طاقتور؟ (عربی لامك = طاقتور)،
عدہ עָדָה زیور
ضلہ צִלָּה پرچھائی، ظل (راشی)
یابل יָבָל رہنما، نہر؟
یوبل יוּבָל برتری، نہر؟
توبل قابیل תּוּבַל קַיִן توبل = شاید رہنمائی ،قیادت. توبل قابیل= قابیل سے /کا توبل۔
نعمہ(واہلہ) נַעֲמָה خوبصورت،خوشی[3]

تلوار کا گیت

ترمیم

کتاب پیدائش 24-4:23 میں لامخ کی کہانی کے آخری حصہ نے ایک مختصر نظم کی شکل اختیار کرلی ہے، جو قابیل کی لعنت اور نشان کو یاد دلاتا ہے۔ نظم میں لامخ کا موقف ایک اعلیٰ جنگجو سے مشابہ ہے۔ جس میں وہ اپنا بدلا لینے کے لیے تیار ہے۔ البتہ اس سے اس کی وضاحت نہیں ہوتی کے لامخ نے کس(قابیل کا یا توبل قابیل) کا قتل کیا اور نہ ہی اس کا ذکر تنک میں ہے۔ کچھ مسیحی علما نے رائے دی کہ توبل قابیل کی متعلقہ تلوار جس کا ذکر عبارت میں ہے جس کی وجہ سے نظم کا نام ”تلوار کا گیت“ ہو گیا۔ یہ نظم پراسرار جنگ نامہ خداوند سے بھی شروع ہو سکتی ہے اگرچہ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ تناظر غیر واضع رہنا کا امکان ہیں۔[حوالہ درکار]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Lamech | Define Lamech at Dictionary.com
  2. کتاب پیدائش 4:18
  3. پیدائش ربہ، صفحہ۔56 کے مطابق، نعمہ نوح ابن لامخ کی بیوی تھی۔ – Source Text