لسان العصر (لقب)
اکبر الہ آبادی کا لقب
لسان العصر اردو زبان کے نامور شاعر اکبر الہ آبادی کا لقب ہے۔ جب اکبر الہ آبادی کی شاعری مخزن میں چھپتی تھیں تو غلام بھیک نیرنگ نے ان کے لیے لسان العصر کا موزوں لقب تجویز کیا۔ مخزن میں یہ لقب پہلے استعمال کیا گیس اور مقبول ہوا۔[1] لسان العصر کے معنی اپنے وقت کا خوش بیان، اپنے وقت کا ترجمان، اپنے عہد کا ممتازو ماہر زباں داں ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات،ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد، 2018ء، 212