للہ عارفہ (پیدائش: 1320ء یا 1335ء[1] – وفات: 1392ء یا 1379ء[2]) آٹھویں صدی ہجری میں وادی کشمیرکی ایک عجیب و غریب شخصیت ہیں۔

للیشوری
लल्लेश्वरी, لل دید
معلومات شخصیت
پیدائش 1320
Pandrethan, کشمیر
وفات 1384
کشمیر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر نام للہ، لل دید، لل دِیدِی
عملی زندگی
پیشہ شاعرہ ،  مصنفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت Vatsun poetry

نام کا تنازع ترمیم

ہندو کہتے ہیں کہ یہ خاتون ہندو تھیں اور ان کا نام للہ ایشوری یا للہ دید تھا۔ مسلمان کہتے ہیں کہ مسلمان تھیں انھوں نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ کشمیر کے مسلمان ان کو للہ عارفہ اور احتراماً للہ ماجہ”لل ماجی” کہتے ہیں۔ (“لل ماجی” کا مطلب ہے”بزرگ خاتون”)صوفیائے کشمیر کے تذکروں میں ان کو مسلم اولیاء اللہ میں شمار کیا گیا ہے عام طور پر لل ہی کے نام سے مشہور ہیں جو کشمیری زبان میں پیار کا لفظ سمجھا جاتا ہے۔

ولادت ترمیم

کشمیر کی یہ عظیم صوفیہ خاتون 1330ء کو سری نگر سے تین میل دوریا ندرھُن گاؤں میں پیدا ہوئی۔

برہمن سے شادی ترمیم

للہ عارفہ سترہ برس کی تھیں کہ ان کی شادی ایک ہندو برہمن سے کر دی گئی وہ جاہل اور اجڈ تھا۔ آپ کا ظالم شوہر نہ صرف خود آپ کو مارتا پیٹتا بلکہ آپ کی ساس بھی آپ پر بے پناہ ظلم کرتی تھی۔ یہ سلسلہ جب حد سے گذر گیا تو للہ عارفہ خاتون حالت دیوانگی میں ویرانوں کی طرف نکل گئی۔

معرفت و سلوک ترمیم

وہ صوفیوں، سادھوؤں اور رشیوں کی محفلوں میں بیٹھ کر معرفت اور شعور و آگہی کی تعلیم حاصل کرنے لگی۔ رفتہ رفتہ للہ عارفہ سلوک کی راہ میں اتنی بے خود ہو گئی کہ اس نے دیوانگی کے عالم میں معرفت و حکمت کی باتیں کرنی شروع کر دیں مشہور ولی اللہ سید سمنانی تانی جب کشمیر میں آئے تو للہ عارفہ ان کے دست حق پرست پر مسلمان ہو گئیں اور پھر ان کے حلقہ ارادت میں داخل ہو کر وقت کا بیشتر حصہ عبادت الٰہی میں گزار دیا۔

شاعری ترمیم

اور صوفیانہ اشعار کہنے لگی جنہیں لوگ یاد کر لیتے۔ للہ عارفہ نے انسان دوستی کا فلسفہ پیش کیا۔ وہ اخوت، مساوات اور عدل و انصاف کی پیروکار تھی۔ للہ عارفہ خاتون کشمیری زبان کی پہلی صوفی شاعرہ ہے۔ اس کا کلام حکمت و معرفت کا خزینہ ہے۔ == وفات ==اللہ پاک ان کو جنت نصیب کرے۔۔ للہ عارفہ کی وفات کا واقعہ بھی بڑا ایمان افروز ہے کہ اس کی وفات پر ہندو اسے جلانا چاہتے تھے اور مسلمان دفن کرنا چاہتے تھے۔ لیکن جب چادر ہٹائی گئی تو وہاں پھولوں کے سوا کچھ نہ تھا۔ تاریخ میں اس امر کا کوئی ثبوت نہیں کہ للہ عارفہ خاتون کہاں گئی اور کہاں دفن ہے۔ (حوالہ جموں کشمیر باب آف نالج صفہ)[3][4]

حوالہ جات ترمیم

  1. طالب الہاشمی: تاریخ اسلام کی چار سو باکمال خواتین، ص 323، مطبوعہ لاہور، 1992ء۔
  2. طالب الہاشمی: تاریخ اسلام کی چار سو باکمال خواتین، ص 325، مطبوعہ لاہور، 1992ء۔
  3. سہ ماہی تجزیات اسلام آباد
  4. ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین،مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی صفحہ نمبر 271 تا 275