لودھی
لودھی افغان قبیلہ (پشتو:لودی/لودیان) ایک افغان/پشتون خاندان ہے جو افغان/ پشتون نسلیت سے ہے اور پشتو بولنے والے ہیں، لودھیوں نے ہندوستان پہ حکومت کی۔ اور دہلی سلطنت اس کی اہم شاخ تھی جس کو لودھی سلطنت کے نام سے یاد کیاجاتا ہے۔
لودھی افغان/ پٹھان قبیلہ ہے جس کا تعلق قیس عبد الرشید کے بڑے بیٹے بیٹن سے ہے، جس کی مزید شاخیں، بلچ ، نیازی، سوری، مروت، لوہانی، دولت خیل اور ترین کی شکل میں موجود ہیں۔ بیٹنی افغانوں میں سب سے پہلے جس شخص نے شہرت حاصل کی وہ لودھی تھا۔ اگرچہ یہ تین بھائی تھے، بڑا بھائی خلجی (غلزئی) اس کے بعد لودھی اور پھر نیازی، لودھی چونکہ اپنے وطن غور میں رہتے تھے لیکن گھوڑوں کی تجارت ان کو ہندوستان کھینچ کر لے آئی خودابراہیم لودھی (لودھی سلاطنت کا بانی) گھوڑوں ہی کی تجارت کرتے تھے، ان کے حوالے سے ایک واقعہ مشہور ہے کہ سر ہند کے مقام پر جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھوڑوں کی تجارت میں مشغول تھے تو اسی دوران ایک فقیر بزرگ نعرے لگاتا ہوا وہاں پر پہنچا اور کہنے لگا کہ اگر کوئی دہلی کے تخت کو خریدنا چاہتا ہے تو میں اتنی قیمت پر اس کو دینے کے لیے تیار ہوں اور یوں بہلول لودھی جو ابراہیم لودھی کے بیٹے ہیں نے اس فقیر کے ساتھ دہلی کے تخت کا سودا کر لیا۔