لوسی کیتھرین او ریلی (انگریزی: Lucy O'Reilly) (ولادت: 9 نومبر 1999ء، ڈبلن) آئرش قومی ٹیم کی موجودہ خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔[1] لسی ریلی آل- راؤنڈر ہیں۔ اپریل 2019 میں، لسی ریلی نے کرکٹ سے رضاکارانہ بریک لیا۔[2]

لوسی او ریلی
ذاتی معلومات
مکمل ناملوسی کیتھرین او ریلی
پیدائش (1999-11-09) 9 نومبر 1999 (عمر 25 برس)
ڈبلن، آئرلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتپیٹر او ریلی (والد)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 73)10 جولائی 2013  بمقابلہ  پاکستان
آخری ایک روزہ19 فروری 2017  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
پہلا ٹی20 (کیپ 29)8 جولائی 2013  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹی2015 نومبر 2018  بمقابلہ  بھارت
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2015–2019سکارچرز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 14 32 39 67
رنز بنائے 44 63 251 193
بیٹنگ اوسط 4.40 7.00 11.95 10.15
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 14 14 32 28
گیندیں کرائیں 416 609 1,312 1,275
وکٹ 8 27 41 63
بالنگ اوسط 43.00 25.03 19.75 18.49
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/66 4/28 4/19 4/8
کیچ/سٹمپ 9/– 4/– 14/– 11/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 27 مئی 2021ء

حالات زندگی

ترمیم

لوسی ریلی آئرلینڈ کے ڈبلن میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے 8 جولائی 2013 میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیل کر بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔[3] انھوں نے اپنا آخری کھیل ٹی20، 15 نومبر 2018 کو بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔[4] لوسی ریلی نے ٹی 20 کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور گیند بازی کرتی ہیں۔ انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر 32 ٹی 20 اور 14 ون ڈے میچ کھیلے۔[5]

ون ڈے کیریئر

ترمیم

لوسی ریلی نے پہلا بین الاقوامی ایک روزہ میچ پاکستان کے خلاف 10 جولائی 2013 کو کھیلا۔[3] انھوں نے 35.77 کی اوسط سے کل 44 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 14 کا اسکور بھی شامل ہے۔ انھوں نے کل 416 گیندیں پھینکیں اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی باؤلنگ کی اوسط42.87رہی جس میں 2/65 ان کی بہترین گیند بازی بھی شامل ہے۔ وہ 9 کیچ پکڑنے میں کامیاب رہیں۔

ٹی 20 کیریئر

ترمیم

لوسی ریلی نے پہلا بین الاقوامی ٹی 20 میچ انگلینڈ کے خلاف سن 2008 میں کھیلا۔ انھوں نے کل 9 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 9 کا اسکور بھی شامل ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Lucy O'Reilly"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2014 
  2. "Irish international Lucy O'Reilly to take a break from game"۔ Cricket Ireland۔ 03 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2019 
  3. ^ ا ب "pakistan-women-tour-of-england-2013-626999/ireland-women-vs-pakistan-women-2nd-t20i-639137" 
  4. "13th Match, Group B, Providence, Nov 15 2018, ICC Women's World T20" 
  5. "آئرلینڈ خواتین کرکٹ کھلاڑی"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2021