لوند اوکتم
خلوق لوند اوکتم (ترکی زبان: Levent Öktem) ترک اداکار، صداکار اور ہدایت کار ہیں۔
لوند اوکتم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1952ء (عمر 72–73 سال) ازمیر |
شہریت | ترکیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیملوند سنہ 1955ء میں ازمیر میں پیدا ہوئے۔ حاجت تپہ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سنہ 1979ء میں استانبول دولت تیاتروسو (استنبول کا ریاستی تھیٹر) میں اداکار کے طور پر کام کیا۔ انھوں نے 1980ء-1981ء میں استانبول یونیورسیتیسی قونسرواتوری (استنبول یونیورسٹی اسٹیٹ کنزرویٹری) سے اور 1992ء-1994ء میں بیلساق تھیٹر میں اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ 1995ء-1997ء میں جرمنی تھیٹر an der Ruhr میں پرفام کیا۔ سنہ 2003ء میں تھیٹر پیرا میں پڑھانا شروع کیا۔ 2006ء-2007ء میں نہاد ایلری اور لاچین جیلان کے ساتھ ”بای تیاترو“ کی بنیاد رکھی۔ تھیٹر کے علاوہ لوند نے کئی فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔ انھیں چند اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے، صدرِ عالیشیق تھیٹر ایوارڈ، 2005ء میں 9ویں عفیفہ تھیٹر ایوارڈز میں ”سال کے بہترین معاون اداکار“ اور سنہ 2009ء میں 13ویں عفیفہ تھیٹر ایوارڈ ”سال کے کامیاب ترین موسیقی یا کامیڈی اداکار“ ملا۔ [1]