لوپامدرا

ہندوستانی خاتون فلسفی

لوپامدرا (سنسکرت: लोपामुद्रा‎) جو کوشیتاکی اور ورپردا [1] قدیم ویدک ہندوستانی ادب کے مطابق ایک فلسفیہ تھی۔ وہ یوگی اگستیا کی بیوی تھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ رگ وید عہد (1950 قبل مسیح-1100 قبل مسیح) کا ہے، اس وید میں اس سے منسوب کئی بھجن شامل ہیں۔ وہ صرف اگستیا کی بیوی ہی نہ تھی بل کہ خود بھی ایک رشی تھی، جس کے رشی ہونے کی شہرت، شکتی مت روایتی ہندومت کے "پنچاداسی" منتر/بھجن میں کی گئی تصویر کشی ہے۔[2][3]

لوپامدرا
 

معلومات شخصیت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات اگستیا   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ ،  فلسفی ،  شہزادی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش و خاندان

ترمیم

رگ وید میں اس کی پیدائش کی کہانی مافوق الفطرت ہے اور اس ک وایک غیر معمولی دیوی والی خصوصیات کے ساتھ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کی پیدائش شمالی ہندوستان کی ایک ریاست راجا ویداربھا کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی جو انتہائی خوبصورت تھی اور جوان ہونے پر بہت عقلمند ثابت ہوئی، اس کی خوبصورتی اور دانش کے چرچے چار سو پھیلے تو ایک یوگی اگستیا نے راجا سے اس کا ہاتھ مانگا، یوں اس کی شادی یوگی اگستیا سے ہو گی، وا اس کو شہزادیوں والی زندگی تو نہ دے سکتا تھا، سو لوپامدرا نے اس سے علم کی دولت کا مطالبہ کیا۔ ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام دِرِڑچِیُت رکھا گیا۔[4]

شہرت

ترمیم

ہندو مت کی اس کی اہمیت کے کئی پہلو ہیں۔ جن میں ایک معروف پہلو، اس کا دیوی ماں کے ایک ہزار ناموں کی پوجا کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رگ وید میں اس کے نام سے ایک بھجن بھی منسوب ہے۔[4]

فلسفہ

ترمیم

لوپامدرا کا فلسفہ میاں بیوی کے ایک دوسرے پر فطری حقوق فرائض کے حوالے سے شاندار مکالموں پر مشتقل ہے۔ اس کے فلسفے کا دوسرا حصہ گیان اور علم ہے، جس میں وہ علم کے مقابلے میں دھن دولت کو فغیرہ کو کچھ اہمیت نہیں رکھتے۔ اس کے فلسفے میں بے لوث محبت پر بات بھی گئی ہے، اس کا کہنا تھا کہ جو مبت بے لوث نہ ہو، وہ محبت نہیں، ہوس ہوتی ہے۔ ہوس محبت کی ضد/متضاد ہوتی ہے۔ اس کے کلاسیکل فلسفے نے جدید دور کے فلاسفروں کو بھی متاثر کیا۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Garg 1992، صفحہ 200
  2. Swami اور Irāmaccantiraṉ 1993، صفحہ 242
  3. Dr. Rajeshwari Pandharipande۔ "A Possible Vision of Lopamudra!"۔ themotherdivine.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 دسمبر 2015 
  4. ^ ا ب پ قدیم دور کی عظیم فلسفی خواتین، ملک اشفاق، صفحہ 23-24، نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد، 2015ء