پافوس
پافوس یا پافس (Paphos) قبرص کے جنوب مغرب میں ایک ساحلی شہر اور پافوس ضلع کا صدر مقام ہے- آثار قدیمہ کے لہاظ سے پافوس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے نیا پافوس اور پرانا پافوس- فی الحال شہر شہر نئے پافوس میں آباد ہے-
Πάφος (یونانی) Baf (ترکی) | |
---|---|
سرکاری نام | |
متناسقات: 34°46′N 32°25′E / 34.767°N 32.417°E | |
ملک | قبرص |
ضلع | ضلع پافوس |
حکومت | |
• ناظم شہر | Phedonas Phedonos |
بلندی | 72 میل (236 فٹ) |
آبادی (2011)[1] | |
• شہر | 32,892 |
• شہری | 61,986 |
نام آبادی | پافینیتس |
منطقۂ وقت | مشرقی یورپی وقت (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشرقی یورپی گرما وقت (UTC+3) |
ڈاک رمز | 8000–8999 |
ویب سائٹ | pafos |
یہ بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ہے،اور لیماسول سے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے-
پافوس بین الاقوامی ہوائی اڈا ملک کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے-
پرانے پافوس کے قریب سمندر میں ایک چٹان جسے ایفرودیتی کی چٹان اور یونانیوں کی چٹان بھی کہا جاتا ہے-
یونانی دیو مالائی کہانیوں کے مطابق یہ ایفرودیتی محبت، زرخیزی اور خوبصورتی کی دیوی جائے پیدائش ہے جو یونانی دیو مالا کے مطابق سمندر کی جھاگ سے پیدا ہوئی-
تاریخ
ترمیمآثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق پافوس نیولتھک یا جدید زمانہ پتھر کی مدت سے آباد ہے-
یہ ایفرودیتی یونانی دیو مالائی کہانیوں ایک مرکز تھا-
جدید پافوس
ترمیم1974 کے بعد، تمام شعبوں میں تیزی سے معاشی سرگرمیوں، خاص طور پر سیاحت نے پافوس کو ایک خاص مقام دیا ہے-
حکومت نے ترقیاتی کاموں بھاری سرمایہ کاری کی جس میں آب پاشی کے بند اور پانی کی تقسیم کے کام، سڑک کے بنیادی ڈھانچے شامل ہیں-
1990 کی دہائی میں، "کورل بے ریزورٹ" کو مزید بہتر بنایا گیا- 2000 میں ایفرودیتی پہاڑی تفریح گاہ بنائی گئی-
اہم مقامات
ترمیمبندرگاہ کے پاس پافوس کا قلعہ ہے اصل میں یہ ایک بازنطینی قلعہ ہے جو بندرگاہ کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا-
بائبل میں ذکر
ترمیماس جگہ کا عہد نامہ جدید کی کتاب اعمال میں دو دفعہ ذکر آیا ہے۔[2][3]
نگارخانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Population - Place of Residence, 2011"۔ Statistical Service of Cyprus (CYSTAT)۔ 17 April 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2017
- ↑ رسولوں کے اعمال 13:13
- ↑ رسولوں کے اعمال 13:6
بیرونی روابط
ترمیم- بلدیہ پافوس
- قبرص کے شہر
- ایشمولین عجائب گھرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ashmolean.org (Error: unknown archive URL)
- آثار قدیمہ پافوس