لڈووک ہیتھ کوٹ ایموری (پیدائش:11 مئی 1881ء)|(انتقال: 25 اگست 1918ء) ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی اور سپاہی تھا۔ 1904ء میں آکسفورڈ سے گریجویشن کرنے کے بعد اس نے ہیلی فیکس کے مستقبل کے پہلے ارل ایڈورڈ ووڈ کے ساتھ جنوبی افریقہ، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔ [1] اس نے جولائی 1911ء میں میری اسٹیورٹ بنناٹین سے شادی کی، اس جوڑے کے تین بچے تھے۔ [2] ہیتھ کوٹ ایموری نے پہلی جنگ عظیم میں رائل پہلا ڈیون یومنری کے ساتھ خدمات انجام دیں جو رائل آرٹلری سے منسلک تھی۔ [3] دسمبر 1914ء میں انھیں عارضی لیفٹیننٹ بنا دیا گیا جبکہ جون 1915ء میں انھیں عارضی کپتان بنا دیا گیا اور اگلے سال انھیں عارضی میجر بنا دیا گیا۔ [3] انھیں جون 1917ء میں لیفٹیننٹ کے مکمل عہدے پر ترقی دی گئی۔ ہیتھ کوٹ ایموری کے بھائی جان اور چچا ہنری اسٹینلے دونوں اول درجہ کرکٹ کھیلتے تھے۔

لڈووک ہیتھ کوٹ ایموری
ذاتی معلومات
مکمل ناملڈووک ہیتھ کوٹ ایموری
پیدائش11 مئی 1881ء
ویسٹ منسٹر، لندن، انگلینڈ
وفات28 اگست 1918(1918-80-28) (عمر  37 سال)
بیونویلرز, سوم, فرانس
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
تعلقاتسر جان ہیتھ کوٹ ایموری (بھائی)
ہنری سٹینلے (چاچا)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1902–1903آکسفورڈ یونیورسٹی
1902–1910ڈیون
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 6
رنز بنائے 76
بیٹنگ اوسط 6.90
100s/50s –/–
ٹاپ اسکور 26
گیندیں کرائیں 426
وکٹ 9
بالنگ اوسط 18.33
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 4/55
کیچ/سٹمپ 8/–
ماخذ: Cricinfo، 4 مئی 2020

انتقال

ترمیم

ہیتھ کوٹ ایموری 25 اگست 1918ء کو فرانس میں بیونویلرز میں ایکشن کے دوران لگنے والے زخموں کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ [3] اس کی عمر 37 سال تھی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. McCrery، Nigel (30 جولائی 2015)۔ Final Wicket: Test and First Class Cricketers Killed in the Great War۔ Pen and Sword۔ ص 579۔ ISBN:978-1473864191
  2. "Major Ludovic Heathcoat-Amory"۔ www.thepeerage.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-04
  3. ^ ا ب پ "Captain Ludovic Heathcoat-Amory"۔ www.chch.ox.ac.uk۔ مورخہ 2020-07-16 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-05-04