لکی شاہ صدر (شہر)

سندھ کا شہر
(لکی تیرتھ سے رجوع مکرر)

لکی شاہ صدر (انگریزی: Lucky Shah Sadar) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں ایک قدیم شہر ہے۔ یہ شہر سیہون کے جنوب میں 19 کلومیٹر کے فاصلے پر انڈس ہائی وے کے قریب دریا کے کنارے پر موجود ہے۔

شہر
ملک پاکستان
صوبہسندھ
ضلعجامشورو
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

تاریخ

ترمیم
 
صدر الدین شاہ لکیاری المعروف لکی شاہ صدر کا مزار

جنت السندھ کے مصنف رحیمداد خان مولائی شیدائی اور تحفۃ الکرام کے مصنف میر علی شیر قانع ٹھٹوی کے مطابق، سندھ میں راجا دلوراء کے دورِ حکومت میں اس کے بھائی چھٹو امرانی دلوراء کے مظالم کے خلاف بغداد کے خلیفہ کے پاس شکایت لے گیا تھا۔ خلیفہ نے سید علی کی رہنمائی میں ایک سو عرب بھیجے تھے۔ سید علی نے دلوراء کو شکست دی اور لکی کے قریب سکونت اختیار کی جو بعد میں لک علوی یا لکی سے مشہور ہوا۔ چھٹو امرانی کا مزار آج بھی سیوہن شریف میں ہے۔ یہاں لکی شہر میں صدرالدین شاہ لکیاری کا مزار بھی ہے۔ مزار اور ریلوے لائن کے مغرب میں ایک قدیم قبرستان بھی ہے۔ مقبروں کی دیواروں پر نقش نگاری بھی ہے۔

چشمہ

ترمیم

لکی شہر سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر لکی پہاڑوں میں گرم اور سرد پانی کے قدرتی چشمے بھی ہیں۔[1] ان چشموں کے قرب ایک مسجد اور دو ہندو مندر بھی ہیں۔ یہاں کے گرم چشوں کے پانی میں نہانے سے خارش یا کھجلی کی بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ اس شہر میں ہائی اسکول ہے۔ اس شہر میں لکی شاہ صدر ریلوے اسٹیشن بھی ہے۔ یہاں دریا کے پانی پر دالیں اور گندم کی فصلیں اگائی جاتی ہیں۔ اس شہر کا موسم خوشگوار رہتا ہے۔[2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "چشمہ کی تصاویر"۔ 20 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2017 
  2. sindh tourism an archaeological journey - Google Search
  3. https://www.google.com/#q=Laki+Shah+Sadar