اثر انگیزی
اثر انگیزی (انگریزی: Effectiveness) وہ صلاحیت ہے جس سے متوقع نتائج یا مطلوبہ مقصد اخذ کی جانے والی شے دستیاب ہو۔ جب کسی شے کو اثر انگیز یا مؤثر سمجھا جاتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے کچھ ارادی یا متوقع نتیجہ مطلوب ہے یا پھر اسے کوئی گہری جاندار تاثیر تیار ہوتی ہے۔[1]
لفظیات
ترمیمانگریزی میں اثر انگیزی کے لیے جو لفظ کثیر الاستعمال ہے، وہ "effective" ہے۔ اس کا مصدر لاطینی لفظ effectīvus ہے۔ اس سے مراد تخلیقی، نتیجہ خیز یا با اثر کے ہیں۔ یہ استعمال 1300ء اور 1400ء میں وسطانوی انگریزی کے دور میں ہوا۔[2]
اردو میں مستعملہ لفظ اثر انگیزی کئی اور الفاظ کی طرح عربی اور فارسی کی آمیزش سے بنا ہے۔ یعنی ہے اثر+ انگیزی ہے، جس میں اثر عربی سے ماخوذ ہے اور انگیز فارسی سے ماخوذ ایک لاحقہ ہے۔ لفظ اثر عام بول چال میں کسی بات کے چھا جانے کے لیے مستعمل ہے، مثلًا ماحول کا اثر، سیاسی اثر، معاشی اثر، ایمانی کیفیت کا اثر، وغیرہ۔ انگیز کا لاحقہ کئی اور الفاظ میں مستعمل ہے، مثلًا درد انگیز یعنی درد دینے یا دکھانے والا (واقعہ)، فکر انگیز یعنی سوچنے پر مجبور کرنے والی چیز جسے کہ بات، وعظ یا کسی پیچیدہ صورت حال کا تجزیہ۔ اردو میں انگیز کو ایک فعل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، یعنی انگیزنا۔ یہ کسی تکلیف دہ یا نا گفتہ بہ پہلو کو جھیلنے یا لمبے عرصے کے لیے ساتھ چلانے کیا جاتا ہے۔ بہر حال اثر انگیزی کسی بھی شے، عمل، کار کردگی وغیرہ کے متوقع اور ارادی نتائج کی دستیابی کو کہا جاتا ہے۔
تشریح
ترمیممختلف صورت حال میں اثر انگیزی کی کیفیت اور نوعیت مختلف ہو سکتی ہے۔ ایک ڈاکٹر کی دوا اسی وقت اثر انگیز تسلیم کی جا سکتی ہے جب ایک مریض یاتو صحت یاب ہو جائے یا پھر اپنے درد اور مرض میں نمایاں کمی محسوس کرے۔ حکومت اور ارباب مجاز کسی شعبے میں اصلاحات کو اس وقت درست، دور رس اور اثر انگیز تسلیم کر سکتے ہیں جب ان اصلاحات سے تعلیمی معیار میں سدھار دیکھا جائے، لوگوں کی قابلیت مزید نمایاں ہو اور سب سے اہم، سماجی تجزیہ نگار کس کے حسن و قبح کے قائل ہوں۔ کسی کھلاڑی کی تربیت کی اثر انگیزی اس کھلاڑی کے میدان میں بہتر مظاہروں اور میڈلوں کے جیتنے سے ظاہر ہو سکتی ہے۔ ان سب کے بر عکس کسی شخص کے مثبت کردار کی اثر انگیزی اس شخص کے دوسرے شخصوں کے متاثر کرنے، انھیں اپنا مداح اور بات کے منوانے سے ہوتی ہے۔
عملی مثالیں
ترمیمپولیو کے ٹیکوں اور اس کے مرض کو روکنے والے قطروں کے سبب بھارت جیسے ملک میں پولیو کا مرض جدید دور میں شاذ و نادر ہی پایا جاتا ہے۔ جرمنی جیسے ترقی یافتہ ملک میں منصوبہ بند پالیسیوں کی وجہ سے حکومت نہ صرف عام شہریوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، بلکہ بیشتر غیر ملکی طلبہ کو تعلیم مفت میں فراہم کر رہی ہے۔ چین جیسے ملک میں جہاں حکومت کھیلوں پر خاص توجہ دیتی ہے، ایشیائی اور اولمپک کھیلوں میں اکثر عمدہ مظاہرہ کرتے ہیں اور کئی تمغے جیتتے ہیں۔ یہ سب بہترین اثر انگیزی کی مثالیں ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Dictionary.com, LLC. "Effectiveness | Define Effectiveness at Dictionary.com." Dictionary.com | Find the Meanings and Definitions of Words at Dictionary.com. 2011. Web. 28 ستمبر 2011. <http://dictionary.reference.com/browse/effectiveness>.
- ↑ Harper, Douglas. "Etymology Online." Online Etymology Dictionary. 2011. Web. 04 اکتوبر 2011. <http://www.etymonline.com/>.