مائی بھاگو بھائی لنگاہ کے چھوٹے برادر بھائی پیرو شاہ کے خاندان سے تھی۔ مائی بھاگو بھائی پیرو شاہ کے بیٹے بھائی ملو کی بیٹی تھی جس کا جنم اپنے جدی گاؤں جھبال، ضلع امرتسر میں ہوا۔ بھائی لنگاہ ڈھلوں جٹ تھا جو گرو ارجن دیو کے وقت سکھ بن گیا تھا۔ مائی بھاگو کا بچپن کا نام بھاگ بھری تھا۔ سکھ تاریخ میں اس کو مائی بھاگو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس کا بیاہ پٹی کے بھائی ندھان سنگھ کے ساتھ ہوا تھا۔ جھبال کے پیرو شاہ کے دو بیٹے تھے۔ مالے شاہ اور ہرو۔ مالے شاہ کے چار بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ اس کے ماں کا ستگرو کے دربار آنا جانا تھا۔ وہ اپنے باپ کے ساتھ گرو تیغ بہادر کے دربار میں درشن کرنے کے لیے جاتی تھی۔ گرو تیغ بہادر کی دی گئی قربانی اور بے مثال شہید ہونے کی خبر بجلی کی طرح سارے ملک کے اندر پھیل گئی۔ بیبی بھاگو نے کہا، 'ابا جی! میرا دل کرتا ہے کہ میں تلوار لے کے فوراً دہلی چلی جاؤن اور جا کے ان ظالموں کا خاتمہ کر آؤں، جنھوں نے میرے گرو تیغ بہادر کو اس طرح شہید کیا۔' مائی بھاگو ہمت اور دلیری کی مثال تھی۔[1]

مائی بھاگو
بھاگ بھری

معلومات شخصیت
پیدائش 1670ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جھبال، امرتسر
وفات 1720ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جنواڑا نزد نانک جھیرا بھارت
قومیت بھارتی
مذہب سکھ مت
عملی زندگی
پیشہ جنگجو   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. کانھ سنگھ نابھہ۔ مہان کوش۔ نیشنل بک شاپ