مابور خصی
مابور خصی یہ ایک بوڑھے غلام تھے جواسکندریہ کے حاکم نے بطور خدمت گار بارگاہ نبوی میں بھجا تھا۔
نام ونسب
ترمیممابور نام اور خصی عرف تھا، ماریہ قبطیہ کے چچا زاد یا ماموں زاد بھائی تھے اور انھی کے ساتھ مقوقس شاہ مصر نے انھیں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفہ بھیجا تھا۔
اسلام
ترمیمماریہ قبطیہ اور ان کی بہن سیرین نے توشروع ہی میں اسلام قبول کر لیا تھا؛ لیکن مابورنے کچھ دنوں کے بعد اسلام قبول کیا ماریہ سے وہ بہت زیادہ مانوس تھے اور ان کی کافی خدمت کیا کرتے تھے، ان کولکڑی اور پانی وغیرہ کی ضرورت ہوتی تواکثر یہی مہیا کیا کرتے تھے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اصابہ:3/434