مارس جیسٹرو

امریکی مستشرق، پروفیسر، لائبریرین

مارس جیسٹرو (انگریزی: Morris Jastrow Jr.) (پیدائش: 13 اگست 1861ء - وفات: 22 جون 1921ء) پولش نژاد امریکی مستشرق اور جامعہ پنسلوانیا میں سامی زبانوں کے پروفیسر اور لائبریرین تھے۔

مارس جیسٹرو
 

معلومات شخصیت
پیدائش 13 اگست 1861ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وارسا ،  پولینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 جون 1921ء (60 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنسلوانیا
جامعہ لائپزش   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مہتمم کتب خانہ ،  مستشرق ،  ربی ،  استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [3][4]،  جرمن [4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل بابلی مذہب [5]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ پنسلوانیا   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی

ترمیم

مارس جیسٹرو 13 اگست 1861ء کو وارسا، پولینڈ میں پیدا ہوئے۔ 1866ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی ریاست فلاڈیلفیا چلے آئے۔ جامعہ پنسلوانیا سے 1881ء میں گریجویشن کیا۔ 1884ء میں جرمنی کی لائپزش یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا اصل مقصد ربی بننے کا تھا، اس مقصد کی تکمیل کے انھوں نے وراتسواف میں واقع ایک یہودی مدرسہ میں علمِ الٰہیات کی تعلیم بھی حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایک سال فرانسیسی جامعہ سوربون میں سامی زبانوں کی تعلیم میں گزارا۔ 1885ء میں امریکا واپس آئے اور جامعہ پنسلوانیا میں سامی زبانوں کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 1888ء میں جامعہ پنسلوانیا میں لائبریرین اور پھر 1889ء میں چیف لائبریرین مقرر ہوئے۔ وہ قدیم مشرقِ قریب (بابلی، آشوری، عبرانی وغیرہ) کی زبانوں،ا دب اور مذاہب کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں۔ صیہونیت کی تحریک سے بھی ان کا گہرا تعلق تھا۔ 1914ء-1915ء میں امریکن اورینٹل سوسائٹی کے صدر رہے۔ وہ 22 جون 1921ء میں انتقال کر گئے۔[6]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb133304642 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6rj4k4h — بنام: Morris Jastrow, Jr. — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہhttp://data.bnf.fr/ark:/12148/cb133304642 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=zmp20191058520 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  5. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=zmp20191058520 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  6. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 205