مارکھم، انٹاریو
مارکھم نامی قصبہ کینیڈا کے صوبے انٹاریو کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ یہ قصبہ کینیڈا کا سب سے بڑا قصبہ ہے اور اس کی آبادی 1990ء سے اب تک دو گنا ہو چکی ہے۔ 2006ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 261573 افراد پر مشتمل ہے۔ مارکھم میں بہت ساری ہائی ٹیک کمپنیاں وجود میں آئی ہیں اور بہت ساری غیر ملکی کمپنیوں کے کینیڈا کے صدر دفاتر یہاں موجود ہیں۔ ان میں سے اوایا، آئی بی ایم، موٹورولا، توشیبا، لوسینٹ، سن مائیکرو سسٹمز، ایپل، ایمکس اور اے ٹی آئی اہم ہیں۔ اے ٹی آئی اب اے ایم ڈی کا حصہ ہے۔
جغرافیہ
ترمیممارکھم کا کل رقبہ 212.47 کلومیٹر ہے۔
مناظر
ترمیممارکھم کی اوسط بلندی 200 میٹر ہے اور شہر سے دو دریا گذرتے ہیں۔ ان کے نام ڈون دریا اور روگ دریا ہیں۔
موسم
ترمیمٹورنٹو کے پاس موجود ہونے کی وجہ سے مارکھم کا موسم ٹورنٹو جیسا ہی ہوتا ہے۔ اوسطاً یہاں کا درجہ حرارت ٹورنٹو کے وسط سے ایک یا دو درجے نیچے رہتا ہے۔
معیشت
ترمیمانیسویں صدی میں مارکھم متحرک آبادی تھی اور یہاں شراب کشید کرنے کے کارخانے شہرت رکھتے تھے۔ سپیٹ ویگن ورکس اپنی مصنوعات کو دنیا بھر میں بھیجتی تھی۔ ان دنوں مارکھم یارک یعنی ٹورنٹو سے ز یادہ اہمیت رکھتا تھا۔ آج کینیڈا میں اسے کینیڈا کے ہائی ٹیک صدر مقام کے نام سے جانا جاتا ہے۔
نقل و حمل
ترمیمسڑکیں
ترمیممارکھم سے گذرنے والی اہم شاہراہوں میں ہائی وے نمبر 404اور ہائی وے نمبر 407 شامل ہیں۔ ہائی وے نمبر 407 ٹول ہائی وے ہے اور مارکھم کو واگان، برامپٹن اور برلنگٹن سے ملاتی ہے۔ ہائی وے 407 ہائی وے نمبر 7 کے متوازی چلتی ہے۔
فضائی ذریعہ
ترمیمٹورنٹو/بٹن ویل میونسپل ائیرپورٹ کینیڈا کے دس بڑے ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔