مارگوٹ روبی
مارگوٹ ایلیز روبی ایک آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر ہیں جو 2 جولائی 1990 میں پیدا ہوئیں۔انھیں دو اکیڈمی ایوارڈ اور پانچ بافتا برٹش اکیڈیمی فلم اعزازات کے لیے نامزد کیا گیا۔ 2017 میں، ٹائم رسالہ نے انھیں دنیا کی سو با اثر شخصیات میں شامل کیا اور 2019 میں ، وہ دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکاراوں میں شامل تھیں۔
مارگوٹ روبی | |
---|---|
(انگریزی میں: Margot Robbie) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Margot Elise Robbie) |
پیدائش | 2 جولائی 1990ء (34 سال) |
رہائش | نیو ساؤتھ ویلز لاس اینجلس |
شہریت | آسٹریلیا |
آنکھوں کا رنگ | نیلا |
بالوں کا رنگ | سنہری |
قد | 66 انچ |
رکنیت | اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز [1] |
عارضہ | توجہ کا کمی و بیش فعالیت کا عارضہ [2] |
تعداد اولاد | 1 [3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ [4][5]، فلم اداکارہ [6]، ماڈل ، فلم ساز [7]، صوتی اداکارہ [8] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [9] |
کارہائے نمایاں | باربی (فلم) |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ[5] | |
درستی - ترمیم |
رربی نے سومرسیٹ کالج سے ڈراما کی تعلیم حاصل کی اور سوپ اوپرا نے برز (2008–2011) میں کام کرنے سے قبل، 2000 کی دہائی کے آخر میں آسٹریلوی آزاد فلموں سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی۔ امریکا منتقل ہونے کے بعد ، انھیں امریکی نشریاتی ادارے کی ڈراما سیریز پین ایم (2011–2012) میں کاسٹ کیا گیا اور مارٹن اسکورسی کی مزاحیہ فلم دی ولف آف وال اسٹریٹ (2013) میں انھوں نے بہترین کردار ادا کیا۔ روبی نے فوکس (2015) میں ایک گرفٹر، دی لیجنڈ آف ٹارزن (2016) میں جین پورٹر اور ڈی سی توسیع شدہ یونیورس کے ساتھ سوسائیڈ اسکواڈ میں ہارلی کوئن کا کردار ادا کرکے اپنی پروفائل کو بہتر بنایا۔
روبی نے ٹونیا ہارڈنگ کی زندگی کی عکاسی کرنے والی فلم آئی، ٹونیا (2017) میں فیگر اسکیٹنگ کا کردار نبھانے پر انھوں نے خوب داد سمیٹی اور انھیں بافتا ایوارڈز اور بہترین اداکارہ کے اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ تاریخی ڈراما میری کوئین آف اسکوٹ (2018) میں ایلزبیتھ اول، مزاحیہ ڈراما ونس اپ آن آ ٹائم ان ہالی وڈ (2019) میں شیرون ٹیٹ اور بامب شیل (2019) میں فوکس نیوز کی ایک غیر حقیقی ملازم کا کردار ادا کرنے پر ان کے لیے تعریفوں کا سلسلہ جاری رہا۔ انھیں تینوں کرداروں میں بافتا ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور آخری کردار کے لیے الیڈیمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزدگی حاصل کی۔
روبی نے فلم ڈائریکٹر ٹام ایکرلے سے شادی کی ہے۔ وہ پروڈکشن کمپنی لکی چیپ انٹرٹینمنٹ کے بانیوں میں سے ہیں جس کے تحت انھوں نے اپنی کچھ فلمیں اور ٹیلی ویژن سیریز ڈول فیس (2019) پروڈیوس کی ہے۔
ابتدائی زندگی
ترمیممارگوٹ ایلس روبی 2 جولائی 1990 میں ڈلبے، کوئینز لینڈ میں پیدا ہوئیں اور گولڈ کوسٹ ہنٹر لینڈ میں پلی بڑھیں۔[11] ان کے والدین میں ایک فزیو تھریپسٹ ساری کیسلر اور سابقہ فارم مالک ڈوگ روبی شامل ہیں۔ وہ تین بھائی بہن ہیں جن میں بھائی لاچن اور کیمرون اور ایک بہن انیا شامل ہیں۔ [12][13] روبی ایک فارم پر پلی بڑھی,[14] جہاں وہ اور اس کے بہن بھائیوں کو ان کی ماں نے اکیلا پالا، ان کا اپنے والد سے رابطہ بہت کم تھا۔ [15] گذر بسر کرنے کے لیے، روبی نے 16 سال کی عمر میں بیک وقت تین ملازمتیں کیں، بار پر کھڑے ہونا، گھروں کی صفائی کرنا اور سب وے پر کام کرنا انھوں نے ڈراما اسکول میں پڑھا اور سومر سیٹ کالج سے گریجویشن کی۔[16] 17 سال کی عمر میں، روبی پیشہ ورانہ طور پر اداکاری کرنے کے لیے ملبورن منتقل ہوگئیں۔ [17]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.variety.com/2017/film/news/academy-new-members-class-of-2017-1202481404/
- ↑ https://www.imdb.com/list/ls047505441/
- ↑ https://people.com/margot-robbie-welcomes-first-baby-with-husband-tom-ackerley-source-8722108
- ↑ Deutsche Synchronkartei actor ID: https://www.synchronkartei.de/darsteller/42365 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 اپریل 2022
- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt14230388/ — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جون 2023
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/title/tt14230388/
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3053338/
- ↑ Behind The Voice Actors person ID: https://www.behindthevoiceactors.com/Margot-Robbie/ — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اپریل 2021
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/249769315
- ↑ Academy Awards Database nominee ID: https://web.archive.org/web/http://awardsdatabase.oscars.org/Search/GetResults?query=%7B%22NomineeId%22:8417,%22IsHyperlinkQuery%22:true,%22Sort%22:%221-Nominee-Alpha%22,%22Search%22:%22Basic%22%7D — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اپریل 2021
- ↑ "Happy Birthday Margot Robbie"۔ Neighbours.com.au (Freemantle Media)۔ 1 July 2008۔ 02 ستمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اکتوبر 2008
- ↑ Browne, Sally, with "Revisions by The Margot Robbie Team" (26 January 2014)۔ "Exclusive Interview with Margot"۔ Gold Coast (Australia) via Margot Robbie official website۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولائی 2015
- ↑ Liz Burke، Jessica Huxley (25 June 2014)۔ "Margot Robbie pays off her mother's entire mortgage for her 60th birthday"۔ News.com.au۔ 25 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولائی 2015
- ↑ Rachel Maresca (10 July 2014)۔ "Margot Robbie says she's not 'particularly attractive,' isn't the 'best-looking' among her friends"۔ Daily News۔ New York City۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2015
- ↑ "Margot Robbie Interview"۔ Jimmy Kimmel Live!۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2017
- ↑ Katie Miller (14 April 2009)۔ "Margot Robbie still girl next door"۔ Gold Coast۔ Australia۔ 25 ستمبر 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2010
- ↑ "Margot Robbie Interview"۔ Vanity Fair۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2018