ماریانو ہوڈ (پیدائش :14 اگست، 1973ء بیونس آئرس) ایک موظف بائیں ہاتھ کا ارجنٹائن کاپیشہ وارانہ ٹینس کھلاڑی ہے جو جوڑی دار کھیل کے مقابلوں میں مہارت رکھتا ہے۔

ماریانو ہوڈ
ملک ارجنٹائن
رہائشبیونس آئرس, Argentina
پیدائش (1973-08-14) 14 اگست 1973 (عمر 51 برس)
Buenos Aires, Argentina
قد1.78 میٹر (5 فٹ 10 انچ)
پیشہ ور بنا1993
ریٹائر2009
کھیلLeft-handed
انعامی رقمامریکی ڈالر847,665
سنگلز
کیریئر ریکارڈ4–7
کیریئر ٹائٹل0
اعلی ترین درجہ بندیNo. 153 (15 May 2000)
ڈبلز
کیریئر ریکارڈ170–149
کیریئر ٹائٹل13
اعلی ترین درجہ بندیNo. 20 (27 October 2003)
گرینڈ سلیم ڈبلز نتائج
آسٹریلین اوپن2R (2002، 2005)
فرنچ اوپنQF (2003، 2005)
ومبلڈن2R (2004، 2005)
یو ایس اوپن3R (2003)

اپنے کریئر میں ہوڈ نے 26 میں سے 13 اعلٰی سطح دو کھلاڑیوں کے مقابلے جیتے ہیں۔ وہ 1993ء اس نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کی شروعات کی۔ وہ موجودہ طور اپنے پیدائش کے شہر بیونس آئرس میں رہتے ہیں۔ انھوں نے 806,888 امریکی ڈالر کی کمائی کی اور ان کے کوچ ڈینئیل اورسانیک ہیں۔ انھوں نے پہلا جوڑی دار مقابلہ سینٹیاگو، چلی میں 1998ء میں جیتا اور آخری 2005ء میں پالیرمو میں جیتا۔ 27 اکتوبر، 2003ء میں وہ جوڑی دار کھلاڑیوں کی فہرست میں 20 ویں نمبر پر تھے۔ وہ سیباسچین پریٹو یا لوکس آرنالڈ کیر کے ساتھ جوڑی بناتے تھے، تاکہ جوڑی کے خطابات جیت سکیں، تاہم انھوں نے عند الضرورت اور بھی جوڑیاں بنائی تھی۔

ہوڈ پر بین الاقوامی ٹینس فیڈریش نے 2005ء میں فرنچ اوپن کے کواٹر فائنل کے بعد فیناسٹرائڈ کے غیر قانونی استعمال کی وجہ سے پابندی عائد کر دی تھی۔[1] اس کی وجہ سے وہ پیشہ ورانہ زمرے کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم وہ 2008ء میں دوبارہ آیا۔ اس اپنا آخری مقابلہ 2009ء میں کھیلا تھا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Anti-Doping - Press Release - Decision in the case of Mariano Hood"۔ ITF Tennis۔ 2006-08-02۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2012