مرینہ خان
مرینہ خان (ولادت: 26 دسمبر 1962ء) ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ہیں۔[1] مارینہ 1980ء کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔[2] ان کے ٹیلی ویژن شوز میں تنہائیاں (1986ء)، دھوپ کنارے (1987ء)، نجات (1993ء) اور تنہا (1997ء) شامل ہیں۔ مارینہ خان نے 2000ء کی دہائی کے وسط میں فلمی دنیا چھوڑ دی اور پھر تنہائیاں نئے سلسلے (2012ء) سے واپسی کی جو 1986ء کی تنہائیاں کا سیکوئل (sequel) تھا۔ مرینہ خان نے اپنی فلمی شروعات 2016ء میں فلم لالا بیگم میں اہم کردار سے کیا تھا۔[3]
مارینہ خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | پشاور، صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان |
دسمبر 26, 1962
شہریت | ![]() |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
پیشہ | ہدایت کار، تخلیق کار، اداکارہ |
![]() |
IMDB پر صفحہ |
درستی - ترمیم ![]() |
ابتدائی زندگی اور خاندان
ترمیممارینہ خان 26 دسمبر 1962ء کو پاکستان کے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پیدا ہوئیں۔[4] ان کے والد رحمت خان ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے ایک پشتون خاندان سے تھے، جب کہ ان کی والدہ انا رحمت انگریزی نژاد کی تھیں لیکن وہ پشاور میں رہنے لگی تھیں۔ مارینہ ٹانک کے نواب قطب الدین خان کی پوتی ہیں۔[5] ان کے والد نے پاک فضائیہ میں ملازمت کرتے تھے اور مارینہ کے خاندان کو ملازمت کی ذمہ داری کے حساب سے تقریبا ہر دو سال بعد منتقل ہونا پڑتا تھا۔[1]
فلمو گرافی
ترمیمفلم
ترمیمسال | فلم | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
1996ء | فرار | نتاشا | ٹیلی فلم[6] |
1999ء | ابا، اماں اور علی | میشا | ٹیلی فلم[6] |
2016ء | لالا بیگم | مہر/ لالا بیگم | |
2017ء | پنجاب نہیں جاؤں گی | ریستوراں میں خاتون | خاص ظہور |
2018ء | نامعلوم افراد 2 | سونا (پیری کی والدہ) | |
2018ء | پرواز ہے جنون | ثانیہ کی والدہ | |
2018ء | ہم چلے آئے | نصرت | ٹیلی فلم |
2019ء | Parey Hut Love | خود | [7] |
2019ء | سپر اسٹار (فلم) | لیلیٰ خان | [8] |
2020ء | یارا وے | اعلان ہونا باقی | [9] |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "Personality Profile"۔ PTV۔ 2008-04-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-14
- ↑ "Eleven ignored dramas of Marina Khan"۔ The Nation۔ 17 نومبر 2017۔ 2020-12-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-11
- ↑ "Morning inspiration!". Aurora Magazine (بزبان انگریزی). 16 Mar 2019. Retrieved 2019-03-22.
- ↑ "SHAREEF SHOW MAREENA KHAN"
- ↑ Rewind with Samina Peerzada (18 جولائی 2019)، Marina Khan | The Stories Of Tanhaiyan and Dhoop Kinare | Part I | Rewind With Samina Peerzada، اخذ شدہ بتاریخ 2019-07-20
- ^ ا ب
- ↑ Maliha Rehman (7 جنوری 2019)۔ "Parey Hut Love is a lighthearted love story with lots of subliminal layers, says Asim Raza"۔ Dawn Images۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-30
- ↑ "Mahira Khan, Bilal Ashraf's on-screen chemistry in 'Superstar's latest track is leaving fans awestruck". دی نیوز (بزبان انگریزی). 20 Jul 2019. Retrieved 2019-07-20.
- ↑ DAWN Staff (19 Sep 2019). "Sami Khan's Yaara Vey is coming out soon". Images (بزبان انگریزی). Retrieved 2019-10-12.