مالدیپ کی انتظامی تقسیم
مالدیپ کی انتظامی تقسیم (انگریزی:Administrative divisions of the Maldives) سے مراد حکومت کی مختلف اکائیاں ہیں جو مالدیپ میں مقامی حکومت کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ 2010ء کے ڈی سنٹرلائزیشن ایکٹ کے مطابق، انتظامی تقسیم کو جزیرہ مرجانی، جزائر اور شہروں پر مشتمل ہوگی، جس کاانتظام ان کی اپنی لوکل کونسل خود حکمرانی کے بنیادی اصولوں کے تحت چلائے گی۔ جغرفیائی اعتبار سے مالدیپ بہت سے قدرتی جزیرہ مرجانی، کچھ جزائر اور الگ تھلگ چٹانوں پر مشتمل ہے جو شمال سے جنوب میں ایک ڈیزائن کی شکل میں موجود ہیں۔ انتظامی طور پر مالدیپ میں 189 جزائر، 18 مرجانی جزائر اور 4 شہر ہیں۔
پس منظر
ترمیممامون عبد القیوم کے دور صدارت میں
ترمیممامون عبد القيوم کے دور صدارت میں مالدیپ کو 20 انتظامی جزائر مرجانی میں تقسیم کیا گیا تھا جس کو دار الحکومت مالے میں موجود مرکزی حکومت کے زیر انتظام تھا۔
سات صوبے
ترمیم2008ء میں، نشید حکومت کی وکندریقرت/ڈی سنٹرلائزیشن کی کوشش میں، مالدیپ کو 7 صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اس نظام کے مطابق، حکومت کی طرف سے ملک کو وکندریقرت بنانے کے لیے پیش کیا گیا بل اپوزیشن کی اکثریتی پارلیمنٹ کی حمایت سے منظور کیا گیا، بل میں ان کی ترامیم بھی شامل ہیں۔ حتمی بل 2010 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا تھا اور صدر کی طرف سے اس کی توثیق کی گئی تھی جس میں ملک کی وکندریقرت کو 21 حلقوں کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ سات صوبے(مرجانی جزائر گروپ کے ساتھ) درج ذیل تھے:
نمبر | نام | صوبائی دار الحکومت | مرجانی جزائر/اٹول کا گروپ |
---|---|---|---|
1 | بالائی شمالی صوبہ | کلہودفوشی | ہا الف، ہا ڈھالو اور شاویاں |
2 | شمالی صوبہ | فیلیوارو | با، لہاویانیاور نونُو |
3 | شمالی وسطی صوبہ | تھلسدھو | الف الف، الف دھال، کافو ،واوو اور مالے شہر |
4 | وسطی صوبہ | کداہووادھو | ڈھالو، فافو اور میمو |
5 | بالائی جنوبی صوبہ | گان | تھا اور لامو |
6 | جنوب وسطی صوبہ | تھینادھو | گافو الف، گافو دھالو |
7 | جنوبی صوبہ | ہتھادھو | گنویانی اور ادو شہر |
یہ ساتوں صوبے اتھورو بودوتھیلادھونماتھی کی تاریخی تقسیم سے قریب تر ہیں۔ ڈھیکونو بودوتھیلادھونماتھی، اتھورو میدھو-راجے، میدھو-راجے، ڈھیکونو میدھو-راجے، ہوادھو (سوادیو، سوویڈو یا سوادیوا) اور اڈومولہ۔[1][2][3][4]
وکندریقرت/ڈی سنٹرلائزیشن
ترمیم15 اکتوبر 2010ء کو حکومت نے ڈی سینٹرلائزیشن ایکٹ کے تحت قائم کردہ انتظامی حلقوں کی حتمی فہرست جاری کی۔ اس میں 189 انتظامی حلقے درج تھے۔ ان حلقوں میں سے:
- 4 حلقوں کو "شہر" قرار دیا گیا ۔ یہ حلقے مالے، فواحمولہ، کلہودفوشی اور سینو، سینو اٹول کا نام بعد میں" ادو شہر" رکھ دیا گیا۔ ہر شہر کو شہری کونسل کے تحت چلایا جائے گا۔
- 189 حلقوں کو "جزیرہ" قرار دیا گیا۔ان جزائر کو 17 اٹولز/مرجانی جزائر کے گروپ میں رکھا گیا۔ ہر اٹول/ مرجانی جزائر کو اٹول کونسل(جو اٹول کے دار الحکومت جزیرے پر واقع ہوگا) ، جس کے تحت ہر جزیرے کا اس کا اپنا جزیرہ کونسل ہوگا۔
لہذا، انتظامی ڈویژنوں کی حتمی تنظیم حسب ذیل ہے:
- 17 اٹول/مرجانی جزائر
- 4 شہر
- 189 جزائر
قومی دفاتر
ترمیماگرچہ پہلے کی صوبائی وکندریقرت/ڈی سنٹرلائزیشن کو پارلیمنٹ نے مسترد کر دیا تھا، صدر نشید نے "قومی انتظامیہ" کے ذریعے اس تصور کو بحال کیا۔ مالدیپ کی قومی انتظامیہ پہلے کے صوبوں کی طرح کی انتظامی تقسیم میں تھی اور پچھلے صوبے کے دفاتر کو اس قومی انتظامیہ کے دفتر کے طور پر بحال کر دیا گیا تھا، جس کے مطابق اٹول کونسلوں نے اطلاع دی تھی۔ قومی انتظامیہ نے علاقائی معاملات سے نمٹنے کی سہولت کے لیے مالے میں مرکزی حکومت کی توسیع کے طور پر کام کیا۔ قومی انتظامیہ وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی تھی۔7 قومی انتظامیہ درج ذیل تھیں:
- بالائی شمالی قومی انتظامیہ
- شمالی قومی انتظامیہ
- شمال وسطی قومی انتظامیہ
- وسطی قومی انتظامیہ
- جنوب وسطی قومی انتظامیہ
- بالائی جنوبی قومی انتظامیہ
- جنوبی قومی انتظامیہ
ہر انتظامیہ کا سربراہ وزیر مملکت تھا جس کو صدر نامزد کرتا تھا۔
24 اپریل 2012ء کو صدروحیدکی حکومت نے تمام 7 قومی انتظامیہ کے دفاتر کو تحلیل کر دیا۔[5]
لوکل کونسل انتخابات 2011ء
ترمیم5 فروری 2011ء کو ملک بھر میں پہلی بار لوکل کونسل انتخابات کروائے گئے ،جس میں 188 جزیرہ کونسل، 19اٹول کونسل اور 2 شہری کونسل پر انتخابات کروائے گئے۔لہاویانیاٹول کےفیلی وارو جزیرے میں انتخابات نہیں ہو سکے تھے چونکہ فیلی وارو کو ایک نئے آباد شدہ جزیرے کا اعلان کیا گیا تھا، اس لیے اس جزیرے کے شہری کے طور پر کوئی شخص رجسٹرڈ نہیں تھا۔
انتظامی تقسیم
ترمیمپہلے درجے کی انتظامی تقسیم شہروں اور اٹول/مرجانی جزائر پر مشتمل ہے
شہر
ترمیمشہر ایک ایسا آباد علاقہ ہے جس کی آبادی 10 ہزار افراد سے زیادہ ہے۔ اس معیار میں معاشی ترقی کی ایک خاص سطح اور دستیاب سہولیات بھی شامل ہیں۔شہر میں ایک "سٹی کونسل" ہے جو شہر کے انتظامی معاملات کو دیکھتی ہے اورمرکزی حکومت سے رابطے میں رہتی ہے۔ شہر کسی بھی اٹول کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ایک شہر کی مزید ذیلی تقسیم ہے جسے"وارڈز" یا "اضلاع" کہا جاتا ہے۔شہری کونسل کے علاقے میں موجود غیر آباد جزائر اور سیرگاہ جزائر بھی اس کے نامزد علاقے کے زیر انتظام ہیں۔ مالدیپ کے 4 شہر درج ذیل ہیں۔ مالے، ادو شہر، فواحمولہاور کلہودفوشی ۔
اٹول/مرجانی جزائر
ترمیم"اٹول" کی انتظامی تعریف "اٹول "کے اصلی معنی سے مختلف ہے۔ قدرتی تعریف کے مطابق"اٹول" جزائر کا ایک دائرہ ہے جبکہ انتظامی لحاظ سے اٹول جزائرطبقاتی حلقوں کا گروپ ہے جو ضروری نہیں کہ قدرتی اٹول کی تعریف کے مطابق ہو۔اگرچہ انتظامی اٹولز کی اکثریت واقعی میں قدرتی اٹولز ہیں، اس میں مستثنیات ہیں۔ ہر انتظامی اٹول کی ایک "اٹول کونسل" ہوتی ہے جو اٹول میں "جزیرے کی کونسلوں" کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور مرکزی حکومت کے ساتھ رابطے رکھتی ہے۔ ایک اٹول کونسل اپنے علاقے میں تمام غیر آباد جزائر اور سیرگاہ جزائر پر بھی حکومت کرتی ہے۔
مالدیپ میں 18 اٹولز ہیں۔
جزائر
ترمیم"جزیرے" کی انتظامی تقسیم "جزیرے" کی اصل تعریف سے مختلف ہے۔ قدرتی تعریف کے مطابق "جزیرہ" خُشکی کا ایک ایساٹکڑا ہے جو چاروں طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔جبکہ انتظامی لحاظ سے "جزیرہ" انتظامی اٹول کا ایک ایسا آباد علاقہ ہے، جو "جزیرہ کونسل" کی زیر انتظام ہے۔اگرچہ جزائر کی اکثریت واقعی میں قدرتی جزائر ہیں۔ مالدیپ میں 189 جزائر ہیں جن کی اپنی جزائر کونسل ہے۔(سوائے فیلی وارو،لہاویانی اٹول)
انتظامی اکائیوں کے نام اور کوڈ
ترمیممالدیپ کے ہر درجہ اول کی انتظامی تقسیممیں درج ذیل ہیں:
- ایک سرکاری نام، مثلاََ تھیلادھونماتھی اتھروبروری(تھیلادھونماتھی شمالی)۔یہ جغرافیائی دیویہیزبان کے نامسے مماثلت رکھتا ہے۔
- ایک دیویہی کوڈ حرف، جیساکہ: ہا الف۔ جہاں دو حرف ہوں گے،دوسرا حرف یا تو "شمال"(الف) یا"جنوب"(دھالُو)۔ الف کا مطلب اتھوروبری اور دھالُوکا مطلب ڈھیکونوبری ہے۔یہ ضابطہ سہولت کے لیے اپنایا گیا تھا۔ یہ اٹولزاور مرکزی انتظامیہ کے درمیان ریڈیو مواصلات کی سہولت کے لیے شروع ہوا۔ چونکہ مختلف اٹو لز میں کچھ جزیرے ہیں جن کا ایک ہی نام ہے، انتظامی مقاصد کے لیے یہ کوڈز جزیرے کے نام سے پہلے درج کیے جاتے ہیں: مثلاََ بافنادھو، کافو فنا دھو، گافو-الفو فنادھو۔ غیر ملکیوں اور سیاحوں کی طرف سے اس ضابطہ فرق کا بہت زیادہ غلط استعمال کیا گیا ہے جو ان ناموں کے صحیح استعمال کو نہیں سمجھ سکتے اور سیاحوں کے لیے شائع ہونے والی اشاعتوں میں اکثر دیویہی زبان کے حقیقی ناموں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔دیویہی زبان میں بول چال میں خط کوڈ کا نام استعمال کر سکتے ہیں، لیکن سنجیدہ جغرافیائی، تاریخی یا ثقافتی تحریروں میں، حقیقی جغرافیائی نام کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔
- ایک لاطینی کوڈ حرف، مثلاََ(A)۔ لاطینی کوڈ کا خط عام طور پر کشتی رجسٹریشن پلیٹوں میں استعمال ہوتا ہے۔ خط کا مطلب اٹول اور جزیرے کا نمبر ہے۔
ہر اٹول کا ایک دار الحکومت جزیرہ ہے۔ اٹول کے جزیرے کا ایک اپنا سرکاری نام ہے۔ ہر شہر کا سرکاری نام ہے اور اس کی ذیلی تقسیم کا بھی نام ہے۔ ان اب کو بھی لاطینی کوڈ حرف دیا جاتا ہے۔
روایتی طور پر، مالدیپ کے لوگ آخر میں 'اٹول' کا لفظ شامل کیے بغیر اپنے نام سے '-مدولو' یا '-متھی' پر ختم ہونے والے اٹول کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لفظ 'اتھولہو' یا 'اٹول' کا اضافہ کیے بغیر، صرف کولہماڈولو لکھنا درست ہے۔ یہ معاملہ فادیپولہو کے نام سے جانے والے اٹول کے ساتھ ساتھ فواحمولہکے چھوٹے الگ تھلگ ایٹل میں بھی ہے۔
مالدیپ کی درجہ اول کی انتظامی تقسیم
ترمیماٹول/مرجانی جزائر
ترمیمISO 3166-2:MV | لاطینی حرف | کوڈ کا مخفف | لوکل حرف | کوڈ نام | سرکاری نام | دار الحکومت | آبادی
(2014 مردم شماری)[6] |
---|---|---|---|---|---|---|---|
MV-07 | A | HA | ހއ | ہا الف | Thiladhunmathi Uthuruburi | ڈدھو | 13,004 |
MV-24 | C | Sh | ށ | شاویاں | Miladhunmadulu Uthuruburi | فنادھو | 12,127 |
MV-25 | D | N | ނ | نونُو | Miladhunmadulu Dhekunuburi | منادھو | 10,556 |
MV-13 | E | R | ރ | را | Maalhosmadulu Uthuruburi | انگوفارو | 14,934 |
MV-20 | F | B | ބ | با | Maalhosmadulu Dhekunuburi | عیدافوشی | 8,919 |
MV-03 | G | Lh | ޅ | لہاویانی | Faadhippolhu | نیفارو | 7,996 |
MV-26 | H | K | ކ | کافو | Malé Atholhu | تھلسدھو | 12,232 |
MV-02 | U | AA | އއ | الف الف | Ari Atholhu Uthuruburi | راسدھو | 5,915 |
MV-00 | I | ADh | އދ | الف دھال | Ari Atholhu Dhekunuburi | مہابدھو | 8,183 |
MV-04 | J | V | ވ | واوو | Felidhu Atholhu | فیلیدھو | 1,622 |
MV-12 | K | M | މ | میمو | Mulak Atholhu | ملی | 4,711 |
MV-14 | L | F | ފ | فافو | Nilandhe Atholhu Uthuruburi | نیلنڈھو | 4,140 |
MV-17 | M | Dh | ދ | ڈھالو | Nilandhe Atholhu Dhekunuburi | کداہووادھو | 5,329 |
MV-08 | N | Th | ތ | تھا | Kolhumadulu | ویمانڈو | 8,923 |
MV-05 | O | L | ލ | لامو | Haddhunmathi | فونادھو | 11,841 |
MV-27 | P | GA | ގއ | گافو الف | Huvadhu Atholhu Uthuruburi | ولنگیلی | 8,477 |
MV-28 | Q | GDh | ގދ | گافو دھالو | Huvadhu Atholhu Dhekunuburi | تھینادھو | 11,653 |
شہر
ترمیمISO 3166-2:MV | لاطینی حرف | کوڈ کا مخفف | لوکل حرف | کوڈ نام | سرکاری نام | دار الحکومت | آبادی
(2014 مردم شماری) |
---|---|---|---|---|---|---|---|
MV-MLE | T | - | - | مالے | مالے شہر | مالے | 133,412 |
MV-29 | R | Gn | ޏ | گنویانی | فواحمولہ شہر | فواحمولہ | 8,095 |
MV-01 | S | S | ސ | سینو/ادو | ادو شہر | ہتھاڈھو | 19,827 |
MV-23 | B | HDh | ހދ | ہا ڈھالو | کلہودفوشی شہر | کلہودفوشی | 10,189 |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Thaajudheen Chronicles"۔ Thaajudheen Chronicles۔ 04 اکتوبر 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2024
- ↑ Hellmuth Hecker (1969)۔ "Verfassung Und Recht in Übersee / Law and Politics in Africa, Asia and Latin America"۔ DIE REPUBLIK IM INDISCHEN OZEAN: Verfassungsentwicklung und Rechtsstellung der Malediven۔ 2 (4): 425–435۔ JSTOR 43107982۔
Suvadiva (oder Huwadu)
- ↑ Hellmuth Hecker (27 July 2021)۔ "Verfassung Und Recht in Übersee / Law and Politics in Africa, Asia and Latin America"۔ "DIE REPUBLIK IM INDISCHEN OZEAN: Verfassungsentwicklung und Rechtsstellung der Malediven." Verfassung und Recht in Übersee / Law and Politics in Africa, Asia and Latin America۔ 2 (4): 425–435۔ JSTOR 43107982 – JSTOR سے۔
Suvadiva (oder Huwadu) und Addu sind die beiden südlichsten Atolle der Malediven
- ↑ Xavier Romero-Frias۔ "Symbols of the Suvadive State" (PDF)۔ Symbols of the Suvadive State
- ↑ "HaveeruOnline - President abolishes National Offices and National Office Units"۔ 07 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2013 HaveeruOnline news article
- ↑ "Total Maldivian Population by Islands, Census 2014" (PDF)
- Muhammadu Ibrahim Lutfee. Divehiraajjege Jōgrafīge Vanavaru. G.Sōsanī. Malé 1999.
- Hasan A. Maniku. The Islands of Maldives. Novelty. Male 1983.
- Hasan A. Maniku. Changes in the Topography of the Maldives. Novelty. Male 1990.
- Inaaz A. Wahhab. The katheeb of the island. Kaamaraa. Male 1970.