مالم جبہ ایک سیاحتی اور تفریحی مقام ہے جو ضلع سوات، خیبر پختونخوا، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسلام آباد سے 314 کلومیٹر اور سیدو شریف سے 51 کلومیٹر دور ہے۔ مالم جبہ قراقرم پہاڑی سلسلے میں ایک پہاڑی مقام ہے۔

مالم جبہ کے ریسورٹ کا ایک منظر
Malam Jabba Village, Swat Valley, Pakistan.jpg
مالم جبہ گاؤں برف میں ڈھکا ہوا

مالم جبہ پاکستان میں برف کے کھیل اس کی کا واحد مرکز ہے۔ یہاں چیر لفٹ اور محکمہ سیاحت کی قیام گاہ بھی واقع ہے۔ اس علاقے میں بدھ مت کے دو سٹوپا اور چھ عبادت خانے (مونیسٹری) بھی موجود ہیں جو اس ریسورٹ کے اردگرد وسیع علاقے میں جگہ جگہ موجود ہیں۔ ان نشانات کی اتنی اونچائی پر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ علاقے تقریباً 2000 سال سے آباد ہے۔ اس سیاحتی جگہ کے اردگرد دہ پیدل چلنے کے راستے بھی موجود ہیں، ایک وادی غربند اور شانگلہ ٹاپ سے گزرتا ہے اور ریسورٹ سے تقریباً 18 کلومیٹر کے فاصلے سے شروع ہوتا ہے، جبکہ دوسرا وادی سبونیو سے گزرتا ہے اور ریسورٹ سے 17 کلومیٹر کے فاصلے سے شروع ہوتا ہے۔[1]

مالم جبہ سکی ریسورٹ

ترمیم
 
مالم جبہ کے پہاڑوں کا ایک منظر
 
وادی سوات میں مالم جبہ کی طرف جانے والی سڑک

مالم جبہ سکی ریسورٹ پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ملکیت ہے اور اس کے سکی ڈھلوان کی لمبائی 800 میٹر ہے جس میں سب سے اونچا مقام سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مالم جبہ سکی ریسورٹ حکومت پاکستان اور آسٹریلیا کی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ ریسورٹ جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جیسے، سکیٹنگ کی جگہ، چیئر لفٹ، ٹیلی فون اور برف ہٹانے کی مشینری وغیرہ۔

 
مالم جبہ کی طرف جاتے ہوئے

اس ریسورٹ کو جدید تر بنانے کا ارادہ کر لیا گیا ہے اور اس کے لیے اسلام آباد میں کاغذات 6 ستمبر 2014 میں تیار کر لیے گئے ہیں۔ نئے ریسورٹ میں 4 ستاری ہوٹل، چیئر لفٹ، کیبل گاڑی، سکیئنگ کی جگہ، برف پر تختے سے چلنے کی سہولت اور سکی ڈھلوان موجود ہوں گے اور یہ سب ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے دستیاب ہو گا۔ یہ ریسورٹ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا ریسورٹ ہو گا جس میں سردی کے کھیلوں اور خطرے کی سیاحی کی سہولت ہو گی۔[1]

مالم جبہ کی تصویری نمائش

ترمیم

ایڈوینچر پارک

ترمیم

سوات کی حسین وادی مالم جبہ کی گرین ویلی میں ایڈونچر پارک کا افتتاح 28 اکتوبر 2019ء کو کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں موسیقی پر منچلوں نے رقص کیا جبکہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایڈونچر پارک کا افتتاح کیا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اس علاقے کو سیاحت کے لیے فروغ دے رہے ہیں۔ پورا ملاکنڈ ڈویژن خاص کر سوات اور مالم جبہ سیاحوں کے لیے ایک پرکشش جگہ ہے۔

گرین ویلی پر قدرت کے نظاروں کو اچھے طریقے سے محفوظ کیا گیا ہے۔ یہاں بچوں اور فیملیز کے لیے بہترین جگہیں ہیں۔ سوات موٹروے اور مالم جبہ روڈ کی تعمیر سے آنے والوں کی مشکلات بھی کم ہوگئیں ہیں۔بین الاقوامی گیمز میں رینگ پوٹ، سمیشن دی مگ، بال تھروینگ، جمپنگ کیسٹل اور دیگر شامل ہیں۔موسم سرد ہو یا گرم اب سیاح ہر موسم میں مالم جبہ کے دلفریب نظاروں میں گم ہوکر اپنی تفریح کو یادگار بنا سکتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب en.wikipedia.org/wiki/Malam_Jabba