مانسی اگروال
مانسی اگروال ایک ہندوستانی کوریوگرافر ہیں جنھوں نے بالی ووڈ فلموں میں ڈانس کی کوریوگرافی کی ہے۔ وہ فلم 'شنگھائی کے گانے 'بھارت ماتا کی جئے' کی کوریوگرافی کے لیے کافی شہرت رکھتی ہیں جس میں اداکار عمران ہاشمی بھی شامل تھے، اس گانے نے بہت شہرت حاصل کی کافی مقبول ہوا۔ وہ کئی قابل ذکر اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں جس میںسوشانت سنگھ راجپوت کی ایوارڈ یافتہ فلم، کائی پو چے اور ابھے دیول کے ساتھ دیو ڈی فلم. گیت 'سنو ناں سنگ مرمر' جس کی کوریوگرافی مانسی اگروال نے کی، اس گانے کو اسٹارڈسٹ اور فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔
مانسی اگروال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | دہلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | کوریوگرافر |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیممانسی اگروال دہلی میں پیدا ہوئی اور اس کی پرورش ہوئی جہاں اس نے ہندوستانی کلاسیکی رقص، کتھک میں بھی تربیت لی۔ اس کی کتھک کی تربیت تب شروع ہوئی جب وہ صرف 7 سال کی تھی اور بعد میں اسی رقص کی مزید تربیت اور تعلیم حاصل کرکے اس فن میں وشارد (گریجویٹ) بن گئی۔ اس نے دہلی یونیورسٹی کے ہنسراج کالج سے معاشیات کی تعلیم حاصل کی اور گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اس نے دہلی میں اپنا ڈانس انسٹی ٹیوٹ کھولا — مانسی ڈانس تخلیقات۔ [1]
بالی ووڈ فلموں میں ان کے کیریئر کا آغاز تب ہوا جب انھیں پہلی بار دہلی میں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران مشہور فلم ہدایتکار انوراگ کشیپ نے دیکھا تھا۔ انوراگ نے انھیں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم ”گلال“ کے کوریوگراف کی پیش کش کی تاہم فلم شروع ہونے میں تاخیر ہوئی اور مانسی نے اپنی توجہ تعلیمی سرگرمیوں کی طرف منتقل کر دی۔ انوراگ دوسری بار ان کے پاس ابھے دیول کے ساتھ فلم دیو ڈی کی کوریوگرافی کی تجویز کے ساتھ آئے جس پر مانسی نے ہامی بھر لی اور یہ فلم کر لی۔ [2]
بالی ووڈ فلموں میں کوریوگرافی
ترمیممانسی نے مندرجہ ذیل بالی ووڈ فلموں کی کوریوگرافی کی ہے: [3]
سال | مووی |
---|---|
2015 | نانک شاہ فقیر |
2013 | ینگستان |
2013 | مکی وائرس |
2013 | ماضی |
2013 | گپی |
2013 | کائی پو چی |
2012 | شنگھائی |
2009 | گلال |
2009 | دیو ڈی |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "I re-invented myself for films'"۔ My Theatre Cafe۔ 24 June 2013۔ 15 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021
- ↑ "I can make anybody dance"۔ 30 June 2012
- ↑ "Mansi Aggarwal"۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس