ماہر گواہ (انگریزی: Expert witness) ایک اصطلاح ہے جس کا انگلستان، ویلز اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے قانونی حلقوں میں بہ کثرت استعمال ہوتا تھا۔ اس کا اطلاق اس شخص پر ہوتا ہے جو اپنی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ تربیت، سند یافتگی یا کام کے تجربے کی بنا پر کسی عدالت کے جج کی جانب سے ماہر کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ جج اس گواہ کی خصوصی مہارت والی رائے (سائنسی، تکنیکی یا کسی اور شعبے سے متعلق) کو شہادت کے معاملے میں یا حقائق کے معاملے میں عدالت میں مخصوص اہمیت کی حامل متصور کر سکتا ہے، جسے "ماہرانہ رائے" کہا جاتا ہے۔[1] ماہر گواہ خود سے "ماہرانہ شہادت" یا "ماہرانہ گواہی" پیش کر سکتے ہیں۔[2] اس گواہی کی تردید یا نفی دیگر ماہرین کی گواہی یا ان کے فراہم کردہ شواہد سے کی جا سکتی ہے یا پھر بطلان کے لیے مزید شہادت یا حقائق در کار ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Federal Rules of Evidence, Rule 702. Testimony by Expert Witnesses"۔ Legal Information Institute۔ Cornell Law School۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2018 
  2. بلیکز لا ڈکشنری, articles "Evidence", "Expert", "Witness"

کتابیات

ترمیم
  • Bronstein, DA, Law for the Expert Witness, CRC Press,2nd Ed (1999).
  • Dwyer, D, The Judicial Assessment of Expert Evidence, Cambridge University Press (2008).
  • Federal Judicial Center، National Research Council، مدیران (2011)۔ Reference Manual on Scientific Evidence (3rd. ایڈیشن)۔ Washington, DC: National Academies Press۔ ISBN 978-0-309-21421-6  
  • Jasanoff, Sheila, Science at the Bar: Law, Science, and Technology in America (Cambridge, Massachusetts: Harvard University Press, 1997).
  • Reynolds, MP and King, PSD, The Expert Witness and his Evidence, Blackwell (1992).
  • Smith, D, Being an Effective Expert Witness, Thames Publishing (1993).

بیرونی روابط

ترمیم