پاکستان فلم انڈسٹری جو لولی وڈ کے نام سے مشہور ہے، نے طویل عرصہ زوال گزار کر امید کی کرن بن کر اب نئے دور میں قدم رکھی ہے۔ اب یہ انڈسٹری کافی معیاری فلمیں بنا رہا ہے جو باکس آفس پر کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ فلم بینوں کے لیے بھی کشش رکھتے ہیں اب لولی وڈ فلم انڈسٹری کا نمایاں کارنامہ یہ ہے کہ انڈسٹری ادبی شخصیات اور شعرا کی زندگی پر فلم عکس بند کر رہا ہے فلم منٹو کے بعد اب پیش خدمت ہے میر تقی میر پر بنایا گیا فلم ماہِ میر جو 6 مئی کو رلیز ہوا ہے فلم کے ہیرو فہد مصطفی نے ایک نوجوان شاعر کا کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا ہے ہیروئن ایمان علی نے ہیرو کے محبوبہ کا کردار نبھایا ہے صنم سعید نے شاعرہ کا کردار نبھایا ہے فلم میں اہم کردار منظر صہبائی نے ادا کیا جو فلم میں ادب کے استاذ نقاد میر تقی میر کی شاعری کا دلداہ ڈاکٹر کلیم کے طور پر سامنے آئے فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد ہیں اور تحریر سرمد صہبائی کی ہے۔

فلم میں مغل دور کے نامور شاعر میر تقی میر کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو بہت خوبی سے اجاگر کیا گیا اور ان کی شاعری سے فلم کو چار چاند لگائے گئے جو لوگ ادب سے تعلق نہیں رکھتے ہیں وہ یہ فلم نہ دیکھیں ان کے لیے اس فلم میں کچھ نہیں ہے۔

ماہ میر
Mah e Mir
پوسٹر
ہدایت کارانجم شہزاد
پروڈیوسرساحر رشید
خرم رانا
بدر اکرام
تحریرسرمد صہبائی
کہانیسرمد صہبائی
ماخوذ ازمير تقی میر
ستارےفہد مصطفی
ایمان علی
صنم سعید
علی خان
منظر صہبائی
موسیقیسید شاہی حسن
تاریخ نمائش
  • 6 مئی 2016ء (2016ء-05-06) (پاکستان)
دورانیہ
150 منٹ
ملکپاکستان
زباناردو
باکس آفسروپیہ 2.11 کروڑ (US$200,000)[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mah e Mir Three Weeks Business Pakistan :: Holds On Lower Levels"۔ BOD۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-08

بیرونی روابط

ترمیم