مبارک قاضی
مبارک قاضی،( 24 دسمبر 1956ء : 16 ستمبر 2023ء ) پسنی ، ضلع گوادر کے قصبہ پیدارک پیدا ہوئے ۔ 1983ء میں انھوں نے بلوچی کے نامور ادیب عابد آسکانی کے ساتھ مل کر " پاک بلوچ ایسوسی ایشن " کے نام سے ایک ادبی تنظیم قائم کی جس کے پلیٹ فارم سے وہ بلوچی زبان و ادب کی ترقی اور فروغ کے لیے ادبی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ مبارک قاضی کی نصف درجن کے لگ بھگ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں " زرنوشت" اور " شاگ ماں سبزیں ساوڑ " بھی شامل ہیں ۔[1][2]
مبارک قاضی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 دسمبر 1956ء پسنی، ضلع گوادر، پاکستان |
وفات | 16 ستمبر 2023ء (68 سال) تربت |
عملی زندگی | |
پیشہ | بلوچی شاعری، ادیب |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی و تعلیم
ترمیممبارک قاضی 1972ء میں میٹرک کے بعد تعلیم کے لیے کراچی چلے گئے اور سندھ مسلم کالج میں داخلہ لیا۔ لیکن تعلیم پوری نہ کرسکے اور واپس پسنی آ گئے۔ اس کے بعد گوادر سے بی اے اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے ایم اے کیا۔ وہ چھ مہینے تک محکمہ ماہی گیری میں لیبارٹری اسسٹنٹ رہے۔[3][4]
وفات
ترمیممبارک قاضی 16 ستمبر 2023ء کی شب تربت کے قریب سنگانی سر میں اپنے ایک دوست بابو عالم کے ہاں انتقال کر گئے۔ قاضی مبارک کے جسد خاکی کو زیرو پوائنٹ گوادر کے قریب مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔[5][6][7]
خراج تحسین
ترمیمنگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ’قاضی مبارک بلوچی ادب کے عظیم شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان تھے جن کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘[8][9][10]
نگران صوبائی وزیر برائے کھیل و ثقافت و امور نوجوانان نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ’مبارک قاضی کی وفات سے بلوچی شاعری اور ادب کا ایک باب تمام ہوا۔'
بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ براہوی کے پروفیسراور شاعر منظوربلوچ نے کہا کہ ’بلوچستان میں بلوچی زبان میں شاعری کرنے والے مبارک قاضی کو جتنی عزت اور پزیرائی ملی شاید ہی کسی کو ملی ہو، بے باک اور دھڑلے سے شاعری کرنے والے ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ ‘
بلوچی شاعری کی کتابیں
ترمیمدرج ذیل میں ان کی بلوچی شاعری کی کتابیں ہیں ۔[11]
- زرنوشت
- شاگ ماں سبزیں ساوڈء
- منی عہدءِ غمءِ قصہ
- حانی منی ماتیں وطن
- چولاں دریا یل داتگ
- مرگ پہ کدوہاں رپتگاں
- جنگل چنچو زیبا اِنت
- آپ سماکءَ جتگ
- گسءَ واتر کنگ لوٹاں
- شکلیں جورانی برورد
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Admin (2023-09-16)۔ "بلوچی زبان کے معروف شاعر مبارک قاضی کون تھے ؟"۔ The Balochistan Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "مبارک قاضی قومی شاعر تھے جنھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے قوم کی رہنمائی کی - ترجمان بی این ایم"۔ Humgaam News (بزبان فارسی)۔ 2023-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "'بلوچی زبان کے میر تقی میر' کا انتقال"۔ Independent Urdu۔ 2023-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ Sangeen Ali (2023-02-08)۔ "Mubarak Qazi: A Giant Name In The Baloch Nationalist Poets"۔ The Baloch News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "بلوچی زبان کے نامور شاعر قاضی مبارک انتقال کرگئے"۔ 2023-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "بلوچی زبان کے عظیم شاعر مبارک قاضی گزشتہ شب انتقال کر گئے"۔ Humgaam News (بزبان فارسی)۔ 2023-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ رضی الدین رضی (2023-09-16)۔ "بلوچستان کے انقلابی شاعر مبارک قاضی تربت میں انتقال کرگئے"۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "نامور شاعر قاضی مبارک کے انتقال پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار افسوس"۔ 2023-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ Behram Baloch | Saleem Shahid (2023-09-17)۔ "Radical Baloch poet Mubarak Qazi is no more"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "Famous Balochi poet Qazi Mubarak passes away"۔ The Nation (بزبان انگریزی)۔ 2023-09-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023
- ↑ "'بلوچی زبان کے میر تقی میر' کا انتقال"۔ Independent Urdu۔ 2023-09-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2023