متوازن قوت (انگریزی: Equilibrant force) قوت وہ قوت ہے جو کسی جسم کو میکانکی توازنی حالت میں لاتا ہے۔ نیوٹن کے دوسرے قانون کے مطابق کوئی جسم صفر اسراع کا حامل ہوگا جب اس پر تمام عامِل قوتوں کا سمتیہ مجموعہ (vector sum) صفر ہو۔ اس لیے ’متوازن قوت‘ کسی جسم پر عمل کرنے والی تمام قوتوں کے حاصِل قُوت (Resultant) کے مقدار (magnitude) میں برابر اور سمت میں مخالف ہوگی۔