مثالی و غیرمثالی
مثالی اور غیر مثالی کے الفاظ بکثرت استعمال ہوتے ہیں مگر بعض اوقات انکا مفہوم خاصہ مبہم ہو جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو مختلف سیاق و سباق میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ صفحہ خاص طور پر سائنسی مضامین میں مثالی (typical) اور غیر مثالی (atypical) کے مفہوم کو واضح کرنے کے لیے وجود میں آیا ہے۔
مثالی
ترمیمکوئی بھی ایسی شے، بات، صیغہ یا جسم (جاندار یا غیرجاندار) جو اس متعلقہ چیز کے ایک نمونے کے طور پر لیا جاسکے یا اس میں وہی خواص ہو جو معمول کے مطابق اس شے میں ہونے چاہیں تو اس کو مثالی کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر جگر کے خلیات کو خرد بین میں دیکھنے پر وہ ایسے ہی نظر آتے ہیں کہ جیسا کہ جگر کے خلیات کو ہونا چاہیے تو ان کو مثالی جگر کے خلیات کہا جائے گا۔
غیر مثالی
ترمیمکوئی بھی ایسی شے، بات، صیغہ یا جسم (جاندار یا غیر جاندار) جو اس متعلقہ چیز سے جس سے وہ بنا ہو (یا جس سے بنا ہوا یا نکلا ہوا اسے تسلیم کیا گیا ہو)، مختلف ہو تو اس کو غیر مثالی کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر دماغ کے خلیات کو خردبین سے دیکھنے پر وہ ایسے نظر نا آتے ہوں جیسا کہ معمول کے مطابق اور فطری طور پر دماغ کے خلیات کی ساخت ہوتی ہے تو پھر ان کو غیر مثالی دماغی خلیات کہا جائے گا۔