مجلس معلومات وسلامتی
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
خدمت معلوماتی اور سلامتی (چیکی زبان میں:Bezpečnostní informační služba) جسے عام طور پر BIS کہا جاتا ہے حکومت چیک جمہوریہ کی تحفظ کے لیے خفیہ ضد جاسوس ایجینسی ہے۔ خدمت معلوماتی اور سلامتی حکومت چیک جمہوریہ کی قومی سلامتی کو غیر ملکی جاسوسی اور تخریب کاری کے خطروں، غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹوں کی سرگرمیوں اور سیاسی، صنعتی یا پر تشدد ذرائع سے پارلیمانی جمہوریہ کا تختہ الٹنے کے ارادے سے لیے جانے والے اقدامات سے محفوظ رکھنے کی ذمّہ دار ہے۔[1] 2003 سے اس کے رہنمائے عام یرژي لانگ ہے۔[2] رہنمائے عام حکومت چیک جمہوریہ کو جوابدہ ہے۔ یہ سروس سالانہ آپنی سرگرمیوں کے بارے میں ویب سائٹ میں ایک رپورٹ شائع کرتی ہے۔
Bezpečnostní informační služba BIS | |
ایڈریس:BIS, Nárožní 1111/2, Praha 5, Stodůlky | |
ایجنسی کا جائزہ | |
---|---|
قیام | 1993 |
قسم | سیکیورٹی سروس |
دائرہ کار | حکومت چیک جمہوریہ |
صدر دفتر | پراگ، چیک جمہوریہ |
محکمہ افسرانِاعلٰی |
|
ویب سائٹ | www.bis.cz |
تاریخ
ترمیمخدمت معلوماتی اور سلامتی 1993 میں چیکوسلوواکیہ کی تقسیم کے بعد وجود میں آئی اور اس تنظیم کے کام ایکٹ نمبر 153/1994 Coll کے ذریعے سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ عملے کی خدمت ایکٹ نمبر 361/2003 Coll کے ذریعے سے کنٹرول کیا جاتا ہے [3] ہر آدمی کو سیکورٹی کلیئرنس کی ضرورت ہے۔ یرژی لانگ خدمت معلوماتی اور سلامتی (بی آئی ایس) کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ جنرل یرژی لانگ 1957 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 80 دہائی میں شادی کی۔ آپ نے اعلی تعلیم 1996 میں برنو شہر میں قانون کے اسکول سے حاصل کی۔ آپ 80 دہائی سے جاسوسی تنظیم میں کام کرتے تھے۔ آپ 1993 میں نئی جاسوسی تنظیم کا رکن ہو گئے اور 2003 اس تنظیم کے رہنمائے عام انتخاب کیے گئے۔ آپ 2006 سے 2007 تک دفتر خارجہ تعلقات اور معلومات کا رہنمائے عام تھے۔ ان کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسکاؤٹنگ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔[4] اس وجہ سے آپ 1977 سے 1987 تک سکاؤٹ تنظیم کے قائد تھے۔ اس وقت ان کی عرفیت شپالیک (Špalík) وجود میں آئی۔[5]
ڈائریکٹرز کی فہرست
ترمیمڈائریکٹرز کی فہرست | ||
---|---|---|
ڈائریکٹر کا نام | تاریخ | تصویر |
Stanislav Devátý | 1994-1997 | [1] |
Karel Vulterin | 1997-1999 | |
Jiří Růžek | 1999-2003 | [2] |
Jiří Lang Špalík | 2003- | [3] |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2012-11-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-12-25
- ↑ Geodet v tajných službách státu: Šéf BIS Jiří Lang | Hospodářské noviny (IHNED.cz)
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2012-11-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-12-25
- ↑ Česká redakce | BBC World Service
- ↑ Jiří Lang – Wikipedie