محدب آئینہ میں ذاتی عکس
محدب آئینہ میں ذاتی عکس (انگریزی: Self-portrait in a Convex Mirror) ایک تصویر ہے جسے اطالوی مصور پارمیجیانینو نے (1524ء) میں تخلیق کیا تھا۔ یہ تصویر اواخر عہدِ نشاۃ ثانیہ میں بنائی گئی شاہکار تصاویر میں سے ایک ہے۔ یہ تصویر اب ویانا، آسٹریا کے کنستھیس توریسشس میوزیم میں موجود ہے۔
تاریخ
ترمیممحدب آئینہ میں پہلی تصویر اواخر عہدِ نشاۃ ثانیہ کے مصور اور سوانح نگار جارجیو وساری نے بنائی تھی۔ روم میں 1525ء میں جو تین مختلف اقسام کی تصاویر لائی گئی تھیں اُن میں جارجیو وساری کی ذاتی تصویر بھی شامل تھی۔ بعد ازاں پارمیجیانینو کی تخلیق کردہ ذاتی تصویر سے روم کے مصوروں کو ایک نیا اور اچھوتا نظریہ مصوری مل گیا۔ یہ تصویر اولاً پوپ کلیمنٹ ہفتم کو عطیہ کردی گئی تھی جبکہ بعد میں اطالوی ادیب پیترو اریتینو کو مل گئی جس کے گھر میں جارجیو وساری کی ذاتی تصویر بھی موجود تھی۔
پیترو اریتینو کے بعد یہ تصویر ماہر جواہرات و مجسمہ سازویلیرئیو بیلی کی ملکیت ٹھہری۔ 1560ء میں ویٹیکن کے مجسمہ ساز آندریا پلادیو کی زیر نگرانی یہ تصویر ویٹیکن کے مجسمہ ساز ایلیساندرو وتوریا کے پاس بھیج دی گئی۔ ایلیساندرو وتوریا نے اِس تصویر کو شہنشاہ مقدس روما رڈولف ثابی کو پیش کی۔ 1608ء میں یہ تصویر پراگ شہر میں لائی گئی اور 1777ء میں ویانا کے ہیسبرگ مجموعہ جاتِ شاہی میں شامل کرلی گئی جہاں یہ اطالوی مصوری انتونیو دا کارجیو کے نام سے شامل ہے۔
طول و عرض
ترمیمیہ تصویر 1524ء میں بنائی گئی جبکہ پارمیجیانینو کی عمر صرف 21 سال تھی۔ ایس تصویر کے لیے محدب کروی آئینہ استعمال کیا گیا۔ تصویر کی زیریں جانب ہاتھ کی لمبائی اِس جانب اشارہ کرتی ہے کہ محدب آئینہ کروی بہترین عکس والا استعمال کیا گیا۔ تصویر کا طول 24.4 سینٹی میٹر (9.6) انچ ہے۔