ایڈمرل محمد آصف سندیلہ پاک بحریہ کے انیسویں سربراہ رہے ۔
محمد آصف سندیلہ سات اکتوبر 2011ء تا سات اکتوبر 2014ء) پاک بحریہ کے سربراہ رہے ۔
ایڈمرل محمد آصف سندیلہ 1954ء میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اکتوبر 1975ء میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور کارگل کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 7 اکتوبر 2011ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 7 اکتوبر 2014ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انھیں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) اور شمشیر اعزازی کے ا عزازت عطا ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کو مالدیپ میں سونامی کے بعدبحالی کے کاموں اورخوراک کی فراہمی کے لیے سر انجام دی گئی خدمات کے اعتراف میں مالد یپ کا سب سے بڑاتمغہ ‘Nishaan Muleege Sharafge Izzaiy’عطا کیا ہے۔ [1]

حوالہ جات ترمیم