محمد اصغر بن جعفر بن ابی طالب صحابی رسول تھے۔حضرت جعفر طیار کے بیٹے تھے۔

محمد اصغر بن جعفر
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

محمد نام، محمد اصغرشہرت تھی، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچیرے بھائی حضرت جعفر طیار کے بیٹے ہیں، نسب نامہ یہ ہے، محمد بن جعفر بن ابی طالب بن عبدالمطلب ابن ہاشم بن عبد مناف قرشی ہاشمی طلبی، ماں کا نام اسماء تھا۔ ننہالی شجرہ یہ ہے، اسماء بنت عمیس بن معبد بن تمیم بن مالک بن قحافہ بن عامر بن ربیعہ بن معاویہ بن زید بن مالک بن نسر۔

پیدائش

ترمیم

محمد اصغر کے والد حضرت جعفر مہاجرین کے ان پہلے افراد میں سے ہیں جنھوں نے مشرکین مکہ کے ظلم وستم سے تنگ آ کر وطن چھوڑا اوراپنی زوجہ محترمہ اسماء بنت عمیس کے ہمراہ حبشہ کی غریب الوطنی اختیار کی، محمد پردیس میں، چوتھے سال وہاں ارض حبشہ میں پیدا ہوئے۔ ان کو محمد اصغر کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کے ایک اور بھائی کا نام بھی محمد تھا جن کو محمد اکبر کہا جاتا تھا۔ جو 2 سال ان سے بڑے تھے اور جنگ صفین میں شہید ہوئے۔

7ھ میں خیبر کے زمانہ میں جعفر حبشہ سے مدینہ آئے، اس وقت محمد کی عمر، چار برس کی تھی، عبد اللہ بن زبیربھی انھی کے ہم وصف (یہ مدنی مہاجرین کے پہلے بچے ہیں)۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کمسن صحابیوں سے مسکرا کر بیعت لی۔[1]

حضرت جعفر کی شہادت اوررسول اللہ کی تولیت

ترمیم

حبشہ سے واپسی کے کچھ عرصہ بعد حضرت جعفر غزوۂ موتہ میں جاں بحق ہوئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سخت قلق ہوا، اورفرمایا میں دنیا اور آخرت دونوں میں آلِ جعفر کا ولی ہوں۔[2] اسی شفقت کے ساتھ محمد بن جعفر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دامن عاطفت میں پرورش پاتے رہے۔

شہادت

ترمیم

محمد اصغر کربلا میں شہید ہوئے تھے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (اصابہ:4/48)
  2. (مستدرک حاکم:3/527)
  3. عمدة الطالب - ابن عنبة - الصفحة 36۔ الطبعة الثانية 1380 ه‍ - 1961 م عنى بتصحيحہ محمد حسن آل الطالقاني منشورات المطبعة الحيدرية في النجف۔ آرکائیو شدہ 2020-11-04 بذریعہ وے بیک مشین

سانچے

ترمیم