محمد امین (سیاستدان)
محمد امین (15اپریل 1928ء- 12فروری 2018ء ) بھارتی (مارکسٹ- بھارت کی سب سے بڑی کمیونسٹ جماعت ہے ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سیاست دان تھے۔ اس کے علاوہ بھارتی تجارتی یونین کونسل کے نائب صدر بھی تھے۔ وہ (1988ء-1994ء)تک پارلیمنٹ آف انڈیا کے رکن تھے جو مغربی بنگال میں راجیہ سبھا کی نمائندگی کرتی تھی۔ وہ بھارتی تجارتی اتحاد مرکز کے آل انڈیا جنرل سیکرٹری بھی تھے جو سیاسی طور پر ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (مارکسٹ) کے کارکن اتحاد سے تعلق رکھتی ہے۔ محمد امین شیبا پور میں اپریل 1928ء میں ایک اردو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے دادا عبد الرحمان ایک زمیندار تھے اور کراچی سے ہجرت کر کے ضلع ورانسی شیبا پور میں آباد ہوئے۔ امین نے سوتیلی ماں کے ہاتھوں پرورش پائی۔ ان کی والدہ ضلع بھگلا پور سے تعلق رکھتی تھی۔ امین جب آٹھ سال کے تھے تو ان کے علاقے میں وہ ان دو بچوں میں شامل تھے جنھوں نے چیچک کی وباء میں زندگی کی بقا کی جدوجہد کی تھی۔ ان دنوں رسمی تعلیم کا کوئی خاص رواج نہیں تھا۔ 1945ء میں وہ ایک پٹ سن مل میں ملازم کے طور پر بھرتی ہوئے۔ یہ وہ دور تھا جب کلکتہ دوسری جنگ عظیم کی بمباری کا سامنا کر رہا تھا۔ وہ پورا دن محنت سے کماتے اور رات کو انگریزی تعلیم حاصل کرتے۔ اس وقت وہ بنگال کی پٹ سن مزدور اتحاد کے رکن بن گئے۔ دوسری جنگ عظیم کے ختم ہونے کے بعد انھوں نے نوکری چھوڑ دی اور سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ 1946ء میں جب وہ اٹھارہ سال کے تھے تو اسی دن چندرا رائے کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی رکنیت حاصل کر چکا تھا۔ 29جولائی 1946ء کو آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کے ایک ریاستی ونگ کی دعوت پر ایک بہت بڑی ریلی بلائی گئی جس نے کال کے تحت کامیاب ہڑتال کی۔ محمد امین نے اس ریلی میں شرکت کی۔ ان کو 1946ء-1947ء کے فسادات کا تجربہ بھی رہا۔ مارچ 1948ء میں انھوں نے شادی کی۔ ان کی شادی کے چھ ماہ بعد ہی ان کے سسسر کی ہیضہ سے موت واقع ہو گئی اور اس کے مزید چھ ماہ بعد ان کی والدہ کی تشنج سے وفات ہوئی۔ [1]
محمد امین (سیاستدان) | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
General Secretary of the سی آئی ٹی یو | |||||||
مدت منصب 27 مئی 2007 – 21 مارچ 2010 | |||||||
| |||||||
Minister of Transport in Government of West Bengal | |||||||
مدت منصب فروری 1970 – مارچ 1970 | |||||||
مدت منصب 1977 – 1982 | |||||||
Minister of Minority Affairs in Government of West Bengal | |||||||
مدت منصب 1996 – 2001 | |||||||
Minister of Labour in Government of West Bengal | |||||||
مدت منصب 1991 – 1996 | |||||||
رکن قانون ساز اسمبلی for Titagarh | |||||||
مدت منصب 1969 – 1970 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 1971 – 1972 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 1972 – 1977 | |||||||
| |||||||
مدت منصب 1977 – 1982 | |||||||
| |||||||
رکن قانون ساز اسمبلی for Garden Reach | |||||||
مدت منصب 1996 – 2001 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 15 اپریل 1928ء شیبپور |
||||||
تاریخ وفات | 12 فروری 2018ء (90 سال) | ||||||
رہائش | بارا نگر | ||||||
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
||||||
جماعت | بھارتیہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (1964–) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (1946–1964) |
||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |