محمد انظر نعیمی ،ایک ہندوستانی سیاست دان اور بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں جو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیے بہادر گنج (ودھان سبھا حلقہ) کی نمائندگی کرتے ہیں۔

محمد انظر نعیمی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1972ء (عمر 51–52 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی پس منظر

ترمیم

محمد انظر نعیمی 3 فروری 1972ء کو نعیم الدین احمد کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق بہادر گنج کے ایک بااثر خاندان سے ہے۔ ان کے والد نعیم الدین احمد ایک سماجی کارکن اور بہادر گنج کالج اور دار العلوم بہادر گنج کے کلیدی بانی رکن تھے جنھوں نے بعد میں تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا۔ انھوں نے اپنی اسکولی تعلیم رسل ہائی اسکول بہادر گنج سے کی اور بی این منڈل یونیورسٹی، مدھے پورہ سے کامرس (بی کام) میں ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے 2010ء کے بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ سرفہرست نہیں رہے اور 2020ء میں اے آئی ایم آئی ایم کی نمائندگی کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب لڑا اور بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ [1] [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mohammad Anzar Nayeemi(All India Majlis-E-Ittehadul Muslimeen):Constituency- BAHADURGANJ(KISHANGANJ) - Affidavit Information of Candidate:"۔ myneta.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2020 
  2. jagdish (2020-11-11)۔ "These are the 5 MLAs of Owaisi who shocked the Grand Alliance"۔ Anews۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2020