سید محمد جی رائے بریلوی سلسلہ احسنیہ مجددیہ کے مشائخ میں سے تھے۔ 1070ھ سلوک کی تعلیم اپنے والد شاہ علم اللہ سے حاصل کی اور مجاز بیعت ہوئے۔ اپنے والد کے اجلۂ خلفاء میں شمار ہوتے تھے۔ سید محمد جی ایک قوی النسبت بزرگ تھے۔ اتباع سنت، علم و فضیلت، زہد و تقوی، صبر و قناعت میں اپنے ہم عصر علما میں بڑا درجہ رکھتے تھے۔ شہر رائے بریلی میں ایک خانقاہ اور مسجد تعمیر کرائی جو دائرہ والی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔ ایک تصنیف "شرح کلمات نقشبندیہ" ان کی یادگار ہے۔ 24 ربیع الثانی 1156ھ کو وفات ہوئی۔ ان کے صاحبزادے سید محمد عدل حسنی ان کے جانشین ہوئے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. محمد ثانی حسنی: خانوادۂ علم اللہی، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2009ء، صفحہ 46-47