محمد سہول بھاگلپوری

ہندوستانی مفتی

مولانا محمد سہول بھاگلپوری مفتی محمد شفیع عثمانی کے بعد دار العلوم دیوبند کے پانچویں مفتی اعظم تھےـ

محمد سہول بھاگلپوری
مذہباسلام

سوانح ترمیم

آپ کا وطن پورینی ، ضلع بھاگلپور تھا ، ، ابتدائی تعلیم کے بعد بھاگلپور ، کانپور ، حیدرآباد دہلی میں رہ کر تعلیم حاصل کی ، آپ کے اساتذہ میں اشرف عالم بھاگلپوری ، اشرف علی تھانوی ، اسحٰق بردوانی ، لفط اللہ علی گڑھی ، عبد الوہاب بہاری ، نذیر حسین دہلوی جیسے نامور اساتذہ اور علما ہیں ، جن سے دورہ سے پہلے مختلف علوم و فنون میں کتابیں پڑھیں ، اخیر میں دار العلوم دیوبند آئے اور سن 1317 ہجری میں محمود حسن دیوبندی کے درس میں شریک ہوکر تکمیل کی ۔ تکمیل کے بعد سات ، آٹھ سال دار العلوم دیوبند میں درجہ علیا کے مدرس و مفتی رہے، اس کے بعد مدرسہ عزیزیہ بہار شریف ، مدرسہ عالیہ کلکتہ ، مدرسہ عالیہ سلہٹ میں صدر مدرس اور شیخ الحدیث رہے ، 1920 میں مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ کے پرنسپل مقرر ہویے ، دار العلوم دیوبند کی مجلس شوری کے 1350 سے 1362 تک رکن رہے ، 12 رجب 1367 میں وفات ہوئی اور وطن میں ہی تدفین ہوئی ـ[1] ان کے تحریر کردہ فتاویٰ کی تعداد کافی ہے ، دو کتابیں مطبوعہ بھی ہیں ۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 22 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2018 
  2. مشاہیر علما دیوبند ، صفحہ60