ایڈمرل محمد شریف ( 2020)پاک بحریہ کے ساتویں سربراہ تھے۔

محمد شریف
مناصب
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
22 جنوری 1977  – 13 اپریل 1980 
معلومات شخصیت
پیدائش 1 جولا‎ئی 1920ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گجرات ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 اپریل 2020ء (100 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی برطانوی شاہی بحری کالج
راسٹریہ انڈین ملٹری کالج
نیول وار کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ پاک بحریہ   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ امیر البحر   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ولادت

ترمیم

پاک بحریہ کے ساتویں سربراہ ایڈمرل محمد شریف یکم جولائی 1920ء کو ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں بسوہا میں پیدا ہوئے تھے۔

عسکری خدمات

ترمیم

انھوں نے 1938ء میں رائل انڈین نیوی میں شمولیت اختیار کی اور دوسری عالمی جنگ میں مختلف محاذوں پر خدمات انجام دیں۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیااور آخرالذکر جنگ میں ہلال جرات کا اعزاز حاصل کیا۔ 9مارچ 1975ء کووائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد کی ناگہانی موت کے بعد وہ 23 مارچ 1975ء کو پاکستان بحریہ کے چیف آف اسٹاف بنے اور 21 مارچ 1979ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ [2]آپ جنوری 1977ء سے 13 اپریل 1980ء تک جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔

قلمی خدمات

ترمیم

ایڈمرل محمد شریف نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی مبینہ تیس سالہ پابندی کا احترام کرنے کے بعد اپنی تصنیف ’’ایڈمرل کی ڈائری‘‘"The Admiral's Diary" شائع کی۔ اس کتاب میں ایڈمرل محمد شریف نے مشرقی پاکستان میں جنگ اور سیاسی انحطاط کے حوالے سے بہت سے گمشدہ ابواب سے پردہ اُٹھایا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. بنام: Mohammad Sharif — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 03 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2020