مفتی محمد عمر نعیمی 27 ربیع الاخر 1311ھ بمطابق 6 ستمبر 1893ء کو مرادآباد، اتر پردیش میں جناب محمد صدیق کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محمد صدیق عمارتی لکڑی کے تاجر تھے آپ کی پیدائش سے قبل آپ کے کئی بھائی صغیر سنی میں انتقال کر چکے تھے اس وجہ سے آپ کے نانا شیخ کرامت علی نے منت مانی کہ بیٹا پیدا ہوا اور زندہ رہاتو میں اسے دین مصطفیٰ کی تبلیغ و اشاعت کے لیے وقف کر دونگا آپ زندہ رہے اور دین مصطفیٰ تبلیغ کے لیے وقف کر دیے گئے۔ آپ کی ابتدائی تعلیم جناب منشی شمس الدین صاحب کے یہاں شروع ہوئی ابتدائی کتابیں اور حفظ و ناظرہ الحاج حافظ محمد حسین صاحب سے پڑھا جب کہ فارسی اور صرف و نحو کی ابتدائی کتابیں مولانا نظام الدین سے پڑھیں ۔ جب تاج العلماء اپنی عمر کے انیسویں سال میں داخل ہوئے تو آپ نے مروجہ علوم عقلیہ و نقلیہ کی تکمیل فرمائی اور صدرالافاضل کی جوہر شناس نگاہوں کے سائے میں رہ کر آپ سے ادب عربی میں کمال پیدا کیا اور ساتھ ہی ساتھ فن طب میں بھی استاذ محترم سے خوب خوب فیض حاصل کیا ۔

مفتی محمد عمر نعیمی
معروفیتتاج العلماء
پیدائش27 ربیع الاخر 1311ھ / 6 ستمبر 1893ء
مرادآباد، بھارت
وفات23 ذو القعدہ 1386ھ / 17 مارچ 1966ء
کراچی، پاکستان
مذہباسلام
فرقہسنی
فقہحنفی

تذکرہ اولیاءِ سندھ۔ روشن دریچے۔ تحریکِ پاکستان میں مولانا سید نعیم الدین مرادآبادی اور ان کے مشاہیر خلفاء کا حصہ۔

ترمیم